کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 نومبر 2020
زلزلےکامرکزکوئٹہ سے38کلومیٹرمغرب میں تھا،زلزلہ پیمامرکز فوٹوفائل

زلزلےکامرکزکوئٹہ سے38کلومیٹرمغرب میں تھا،زلزلہ پیمامرکز فوٹوفائل

 کوئٹہ: بلوچستا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ، بوستان،مستونگ، ہرنائی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 58 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 38 کلومیٹر مغرب اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔

۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔