انشاء اللہ مہنگائی کومزید قابومیں لائیں گے، وزیرِاعظم

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 نومبر 2020

پاکستان کا سینسیٹیو پرائس انڈیکس مسلسل دوسرے ہفتے کم ہورہا ہے، وزیرِاعظم: فوٹو: فائل

پاکستان کا سینسیٹیو پرائس انڈیکس مسلسل دوسرے ہفتے کم ہورہا ہے، وزیرِاعظم: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ ہم مہنگائی کوبھی قابومیں لائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سینسیٹیوپرائس انڈیکس مسلسل دوسرے ہفتے کم ہورہا ہے، برصغیرکے دیگر حصوں کی صورتحال کے برعکس ہمارے ملک میں قیمتوں کی صورتحال بہترہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انشاء اللہ ہم مہنگائی کومزید بھی قابومیں لائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔