- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
مصر میں امریکی ہیلی کاپٹر تباہ، 7 فوجی ہلاک
قاہرہ: مصر میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان میں 5 امریکی فوجیوں کے علاوہ چیک جمہوریہ کا ایک اور ایک فرانسیسی فوجی بھی شامل ہیں جبکہ ایک امریکی فوجی اس حادثے میں زندہ بچ گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں کے نام نہیں بتائے گئے ہیں۔
وائس آف امریکا کے مطابق، یہ تمام فوجی اسرائیل اور مصر کے مابین امن معاہدے کے تحت کثیر قومی امن فوج کے دستے میں شامل تھے۔ جمعرات کے روز یہ ہیلی کاپٹر جزیرہ نما سینائی میں معمول کی نگراں پرواز کر رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثے کی دیگر تفصیلات بھی جاری نہیں کی گئی ہیں جبکہ کثیر قومی امن فوج کے ترجمان نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشت گردی کی تردید کرتے ہوئے اسے صرف ایک حادثہ قرار دیا ہے۔
وائس آف امریکا کی اردو ویب سائٹ کے مطابق، یہ حادثہ اس سال امریکی فوج کو پیش آنے والا سب سے ہلاکت خیز حادثہ بھی ہے۔
اس حوالے سے نگراں امریکی وزیرِ دفاع کرس ملر کا بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے مصر میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے علاوہ ان کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے تعزیت بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ 1979 میں مصر اور اسرائیل کے مابین امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ’’کثیر قومی فوج اور مبصرین‘‘ (ملٹی نیشنل فورس اینڈ آبزرورز) کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس میں 13 ملکوں کی افواج شامل ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد امریکی فوجیوں کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔