- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
گلوکار عالمگیر کے گردے کا امریکا میں کامیاب ٹرانسپلانٹ
کراچی: معروف پاپ گلوکار عالمگیر نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کی کامیاب سرجری کے بعد مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
’’دیکھا نا تھا‘‘، ’’خیال رکھنا‘‘، اور ’’مجھے دل سے نا بھلانا‘‘ سمیت کئی سپر ہٹ گانوں کے تخلیق کار عالمگیر گزشتہ کئی برسوں سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے تاہم اب ان کا کڈنی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکار عالمگیر کے انتقال کی خبروں کی تردید
عالمگیر کے فیس بک فین پیج پر گزشتہ روز ان کی اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے ایک تصویر شیئر کی گئی، جس میں وہ بیماری کے باوجود پُرامید اور مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ عالمگیر کا پیغام بھی درج تھا جس میں انہوں نے اپنے کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ کی خبردینے کے ساتھ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لیے دعا کی تھی۔
عالمگیر کے کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ کی خبر سن کر جہاں ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں اداکار ہمایوں سعید نے بھی ٹوئٹر پر اس خبر کو سن کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کی صحت یابی کی دعا کی۔
Alhamdulillah that's great news. May Allah bless Alamgir sahab with the best of health pic.twitter.com/mCuGeKoYEi
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) November 13, 2020
واضح رہے کہ عالمگیر کو 2004 میں گردوں کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کے گردے تقریباً ناکارہ ہوگئے تھے جس کے باعث وہ کئی سال سے ڈائیلاسز کے سہارے چل رہے تھے۔
یاد رہے کہ رواں برس عالمگیر کے انتقال کی افواہ بھی سوشل میڈیا پر زیرگردش رہی تھی تاہم بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں عالمگیر نے بات کرتے ہوئے خود ان افواہوں کو غلط قرارد یا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔