خیبرایجنسی،انسدادپولیوکارکنوں کامہم چلانے سے انکار

نیٹ نیوز  منگل 24 دسمبر 2013
خیبر ایجنسی میں انسدادپولیوویکسین کے قطرے پلانے کے حالیہ مہم میں 363 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ فوٹو: فائل

خیبر ایجنسی میں انسدادپولیوویکسین کے قطرے پلانے کے حالیہ مہم میں 363 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ فوٹو: فائل

پشاور: خیبر ایجنسی میں انسداد پولیو مہم کے کارکنوں نے پولیو ٹیموں پر حملوں کے باعث آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی مہم میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

پولیو مہم سے وابستہ محکمہ صحت کے ایک اعلیٰ افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ 2 دن قبل جمرود میں انسداد پولیو مہم کے سپروائزر کی مسلح افراد کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد ایجنسی بھر میں رضاکاروں نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس انکار سے خیبر ایجنسی میں ایک مرتبہ پھر لاکھوں بچوں کی زندگی خطرے میں پڑگئی ہے، خیبر ایجنسی میں انسدادپولیوویکسین کے قطرے پلانے کے حالیہ مہم میں 363 ٹیموں نے حصہ لیا تھا جن کے ارکان میں سے30 فیصد محکمہ صحت کے ملازمین جبکہ دیگر رضاکار تھے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ علاقے میں اگلی انسداد پولیو مہم جنوری میں شروع ہونی ہے۔ مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ 400 کے قریب رضاکاروں نے مہم میں حصہ لینے سے انکار کیا ہے جن میںسے بیشتر سرکاری و نجی اسکولوں کے اساتذہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔