کنٹرول لائن پررواں سال 415 بار بھارتی فائرنگ،جوانوں سمیت 17 شہید

آئی این پی  منگل 24 دسمبر 2013
پاکستانی علاقوں میں بھارت کی گولہ باری سے11 فوجی جوان اور 89 عام شہری زخمی ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی/فائل

پاکستانی علاقوں میں بھارت کی گولہ باری سے11 فوجی جوان اور 89 عام شہری زخمی ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی/فائل

اسلام آ باد: بھارت نے رواں سال 415 بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔

جس کے نتیجے میں پاک فوج کے جوانوں سمیت 17 افراد شہید جبکہ 100 افراد زخمی ہوئے۔ پیر کو ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے 2013میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 415 مرتبہ پاکستانی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 10 جوان اور 7 عام شہری شہید ہوئے جبکہ 11 فوجی جوان اور 89 عام شہری زخمی ہوئے۔

لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر اعتماد سازی اور رابطوں میں مضبوطی کیلیے 14 سال بعد دونوں ممالک کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کی ملاقات ہوگی۔ ڈی جی ایم او میجر جنرل عامر ریاض پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ ڈی جی ایم او کی سطح پر پاک بھارت سرحدوں کے تنازعات کے حل اور اعتماد سازی کیلیے سب سے پہلے 1971 میں رابطے شروع ہوئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔