سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں مزید اضافہ

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 14 نومبر 2020
گزشتہ روز کی طرح آج بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔(فوٹو، فائل)

گزشتہ روز کی طرح آج بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔(فوٹو، فائل)

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 12ڈالر بڑھکر 1890ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث  سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں اضافہ  بالترتیب 450روپے اور387روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ  فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 112650روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 96580روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے1200روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 1011روپے 65پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔