- تخریب کاری کے خدشے پر ملیر جیل میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- ناسا کا کیپ اسٹون سیٹلائٹ سے رابطہ بحال
- برطانیہ اور امریکا نے چین کو 'خطرناک' قرار دے دیا
- پی ٹی آئی نے شکست دیکھ کر سینٹ ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا، شرجیل انعام میمن
- کراچی میں رات کے وقت مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
- بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمراں جماعت میں کوئی مسلمان وزیر شامل نہیں
- سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، سپاہی شہید
- پنجاب کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے 5 امیدوار کامیاب
- بشری بی بی کی مبینہ آڈیو کی فرانزک ہونی چاہیے، فواد چوہدری
- خیبر پختونخوا حکومت کا فروغِ تعلیم کیلئے طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
- اسلام آباد میں مسلح افراد تین ساتھیوں کو تھانے سے چھڑا کر لے گئے
- بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 39 افراد جاں بحق، اموات میں اضافے کا خدشہ
- قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکا پہنچ گئی
- عمران ریاض کے خلاف درج مقدمے میں ایف آئی اے کی تمام دفعات غیر قانونی قرار
- دریائے جہلم میں ایک ہی خاندان کے تین بچے ڈوب گئے
- حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیر قانونی قرار، فوری رہائی کا حکم
- قومی اقتصادی کونسل نے حیدر آباد تا سکھر موٹر وے کی تعمیر کی منظوری دیدی
- پی ٹی آئی کارکن کی معمولی تلخ کلامی پر جدید ہتھیار سے فائرنگ، شہری زخمی
- حکومت کا پاکستان کی 75ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان
- عالمی برادری ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے، امیرِ طالبان
آرمینیائی باشندوں نےعلاقہ آذربائیجان کے حوالے کرنے سے قبل گھروں کوآگ لگا دی

آرمینیائی باشندوں نے معاہدے کے تحت علاقہ چھوڑنے سے قبل اپنے گھروں کو آگ لگادی ہے(فوٹو، رائٹرز)
باکو: آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن معاہدے طے پانے کی بعد متنازع علاقے سے آرمینیائی باشندوں کے انخلاء کا عمل شروع ہو گیا ہے اور مقامی آرمینیا ئی باشندوں نے آذربائیجان کی فوج کے آنے سے پہلے اپنے گھروں کو خود آگ لگا دی ہے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ناگورنو کاراباخ کے علاقے سے آرمینیائی باشندوں کا انخلاءشروع ہوگیا۔ اپنے آبائی گھر آذربائیجان کی فوج کے حوالے کرنے سے قبل ہی آرمینیائی باشند وں نے اپنے گھروں کو خود آگ لگا دی۔جلتے ہوئے گھروں سے اٹھتے ہوئے دھوئیں کے بادل فضا میں کئی میل دور سے نظر آرہے ہیں۔
امن معاہدے کے مطابق متنازع علاقے میں موجود آرمینیا کے باشندوں کو ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ علاقے کا کنٹرول آذربائیجان کو دینے کے خلاف آرمینیا سمیت ناگورنو کاراباخ کےمقامی افراد کا احتجاج بھی جاری ہے۔
دوسری جانب عوام آرمینیا کے وزیر اعظم کے خلاف ریلیاں نکال رہے ہیں اور نعرے بازی بھی کر رہے ہیں۔ مقامی عبادت گاہوں کو خیر آباد کہنے کیلئے آخری بار تقریبات کا اہتمام بھی جاری ہے۔
لڑائی میں دونوں ممالک کے ہلاک ہونےو الے فوجیوں کی لاشوں کا تبادلہ بھی کیا جارہا ہے۔آرمینیا ، آذربائیجان اور روس کے درمیان ہونےو الے معاہدے کے مطابق روس نے امن قائم رکھنے کیلئے 2 ہزار فوجی اہلکاروں کو سولہ مقامات پر تعینات کیا ہے۔
روسی ملٹری کے ہیلی کاپٹرز ناگورنو کاراباخ کے علاقے میں پہنچا دیئے گئے ہیں۔ آہستہ آہستہ علاقے کا کنٹرول آذربائیجان کی فوج کو دینے کا عمل جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔