- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش
- تحریک انصاف کا صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
- صحافی عمران ریاض کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد سے صبح 10 بجے جواب طلب
- براڈپیک کی مہم جوئی کے دوران ایک اور پاکستانی کوہ پیما لاپتہ
- صحافی عمران ریاض خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
- الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو کے فور منصوبے کے افتتاح سے روک دیا
- نوجوان کوہ پیما نانگا پربت چوٹی پر پھنس گئے، ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا اعلان
- کراچی ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ 11 گھنٹے بعد روانہ
- ٹوئٹر نے مودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
- موسم گرما میں برطانیہ جانے کے خواہش مندوں کو فوری ویزا درخواست جمع کرانے کی ہدایت
- 35 خواتین افسران کے موبائل نمبرز فحش ویب سائٹ پر ڈالنے والے سرکاری ملازمین گرفتار
- پنجاب میں 100 یونٹ بجلی مفت کرنے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو طلب کرلیا
- آئی ایم ایف کے پاس دیوالیہ ملک کی حیثیت سے جائیں گے، سری لنکن وزیراعظم
- بلوچستان میں بارشوں سے 15 افراد جاں بحق، کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ
- اوکاڑہ کے نوجوان کا آئندہ سال پیدل سفر حج کا اعلان
- رشوت لینے کا الزام، عثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکریٹری کی اینٹی کرپشن میں طلبی
- آئی ایم ایف سے معاملات ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں طے ہوجائیں گے، وزیر پیٹرولیم
- حکومت نے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کردی
- دنیا کے پہلے اسمارٹ کانٹیکٹ لینس کا تجربہ
- امارات میں کتوں کیلئے سونے اور ہیرے سے سجے کالرز متعارف
شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا

ملزم نفسیاتی مریض ہے جس پرزیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج ہے۔ فوٹو: فائل
کراچی: نیو کراچی صنعتی ایریا میں مقامی فیکٹری کے باہر سڑک سے خاتون کی خون میں لت پت لاش ملی جسے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا جب کہ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے 7 نمبر میں مقامی فیکٹری کے باہر سڑک سے خاتون کی خون میں لت پت لاش ملی جسے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ایس ایچ او یونس خٹک نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 40 سالہ پروین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے اس کے شوہر اسلم کو قتل کے الزام میں گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
انھوں نے بتایا کہ ملزم نفسیاتی مریض ہے اور ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گھریلو جھگڑا معلوم ہوا ہے جبکہ ملزم کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں زیادتی کی کوشش کا بھی مقدمہ درج ہے ، مقتولہ پروین کسی فیکٹری میں ملازمت کرتی تھی اور وہ جیسے ہی کام ختم کر کے باہر نکلی تو شوہر نے اس پر حملہ کر دیا تاہم پولیس ملزم سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔