- سندھ میں سینیٹ کی خالی نشست کے لئے ضمنی انتخاب میں پولنگ جاری
- سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کوحراست میں لے لیا گیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش
- تحریک انصاف کا صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
- صحافی عمران ریاض کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد سے صبح 10 بجے جواب طلب
- براڈپیک کی مہم جوئی کے دوران ایک اور پاکستانی کوہ پیما لاپتہ
- صحافی عمران ریاض خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
- الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو کے فور منصوبے کے افتتاح سے روک دیا
- نوجوان کوہ پیما نانگا پربت چوٹی پر پھنس گئے، ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا اعلان
- کراچی ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ 11 گھنٹے بعد روانہ
- ٹوئٹر نے مودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
- موسم گرما میں برطانیہ جانے کے خواہش مندوں کو فوری ویزا درخواست جمع کرانے کی ہدایت
- 35 خواتین افسران کے موبائل نمبرز فحش ویب سائٹ پر ڈالنے والے سرکاری ملازمین گرفتار
- پنجاب میں 100 یونٹ بجلی مفت کرنے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو طلب کرلیا
- آئی ایم ایف کے پاس دیوالیہ ملک کی حیثیت سے جائیں گے، سری لنکن وزیراعظم
- بلوچستان میں بارشوں سے 15 افراد جاں بحق، کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ
- اوکاڑہ کے نوجوان کا آئندہ سال پیدل سفر حج کا اعلان
- رشوت لینے کا الزام، عثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکریٹری کی اینٹی کرپشن میں طلبی
- آئی ایم ایف سے معاملات ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں طے ہوجائیں گے، وزیر پیٹرولیم
- حکومت نے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کردی
’’ڈینو وی مس یو ‘‘کرکٹرز نے ڈین جونز کی یادیں تازہ کرلیں

سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ میں شرکت، ڈگ آؤٹ میں کٹ آؤٹ رکھا گیا۔ فوٹو: اسکرین گریب
کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستانی کرکٹرز نے آنجہانی ڈین جونز کی یادیں تازہ کرلیں جب کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر کی تصویر لگا کر احترام میں خاموشی اختیار کی گئی۔
پی ایس ایل 5کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائر میچ سے قبل آنجہانی ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،ملتان سلطانز اورکراچی کنگز کے درمیان مقابلہ شروع ہونے سے پہلے سابق آسٹریلوی کرکٹر کی تصویر لگا کر احترام میں خاموشی اختیار کی گئی،دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں جمع ہوکر ڈین جونز کے نام کا پہلا حرف ’’ڈی‘‘ بنایا، پلیئرز نے سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ میں شرکت کی۔
دوسری جانب کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ اور لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم سابق ہیڈ کوچ ڈین جونز کو یاد کر کے افسردہ ہوگئے، انھوں نے سوشل میڈیا پر سابق کرکٹر کی نئی ڈائری میں پاکستان واپس آنے کی ایک یاد گار تحریر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جونز کو یہاں ہونا چاہیے تھا، ڈگ آؤٹ میں بھی ڈین جونز کا کٹ آؤٹ رکھا گیا تھا، وسیم اکرم اس کے ساتھ بیٹھے رہے۔
یاد رہے کہ ڈینو کے نام سے معروف کرکٹر اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ منسلک رہے، ان کی سرخ ڈائری بڑی مشہور ہوئی جس میں وہ نوٹس لکھتے رہتے تھے، اس کے بعد کراچی کنگز کی کوچنگ سنبھالی تو ڈائری کا رنگ نیلا ہوگیا، ڈین جونز کھلاڑیوں میں انتہائی مقبول تھے اور اپنی اہلیت کی وجہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔
انڈین پریمیئر لیگ کے سلسلے میں کمنٹیٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے سابق کرکٹر 24 ستمبر کی دوپہر دل کا دورہ پڑنے سے دارِ فانی سے کوچ کرگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔