- بلچستان میں بارشوں نے مزید تباہی مچادی، 10 جاں بحق اور11 لاپتہ
- کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات
- بھارتی اپوزیشن لیڈر سونیا گاندھی ایک بار پھر کورونا میں مبتلا
- طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی پروفیسر افغانستان پہنچ گئے
- صدر مملکت کا جشن آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان
- عمران خان نے پشاور اور کراچی سے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے
- 14 اگست پر پی آئی اے کے کرایوں میں رعایت کا اعلان
- ملعون سلمان رشدی کے بولنے کی صلاحیت متاثر، ایک آنکھ ضائع ہونے کا امکان
- فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کا عمران خان کو خط، اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب
- قومی ون ڈے اسکواڈ کے نیدرلینڈز میں ڈیرے
- حقوق کی جنگ میں قومی فرائض کرکٹرز پر غالب آگئے
- میران شاہ، جرگے اور پارلیمانی کمیٹی مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم
- ایف بی آر 50 ارب روپے اضافی محصولات کا ہدف حاصل نہ کرسکا
- 5 ارب روپے کے ٹیکس فراڈ کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگا لیا گیا
- مالی سال 2022 کی پہلی ششماہی؛ اشیا سازی میں اضافہ، برآمدات میں تیزی کا رجحان رہا، اسٹیٹ بینک
- جماعت اسلامی کی مہنگی بجلی کے خلاف تحریک شروع
- آنسوؤں سے کینسر کی تشخیص کرنے والے اسمارٹ لینس
- بستر پر لیٹے رہنے والے مریضوں کوجسمانی ناسور سے بچانے والے سینسر تیار
- گرمی اور خشک سالی سے 200 سال پرانا درخت پھٹ پڑا
- ایک اور پی ٹی آئی کارکن کا فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر زہر اگلنے کا اعتراف
جسے پاکستان کو گالی دینی ہو وہ پاک فوج کو گالی دیتا ہے، پیرنورالحق قادری

پاک فوج پرالزام تراشی پاکستانی عوام کے لیے ناقابل قبول ہے، نور الحق قادری فوٹو: فائل
لاہور : وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا ہے جسے پاکستان کو گالی دینی ہو وہ پاک فوج کو گالی دیتا ہے۔
بادشاہی مسجد لاہور میں پیغام پاکستان کے تناظر میں منبر و محراب کانفرنس سے خطاب کے دوران پیرنورالحق قادری نے کہا پیغام پاکستان کو ممبر و محراب سے آگے بڑھانا ہے،علماء اور حکمرانوں کا طبقہ ایک دوسرے کو ٹھیک کرنے کا کردار ادا کریں، محراب اور ممبر کا کام جوڑنے کا ہے توڑنے کا نہیں ہے۔ وہ کتنا بد بخت مولوی ہو گا جس کی وجہ سے نمازیوں میں انتشار پیدا ہو جائے، ہمارے فکری اور فقہی اختلافات ثانوی حیثیت کے ہیں، محراب ومنبر سے تفرقہ بازی اور امت کو توڑنے کی بجائے اتحاد ویگانگت کا پیغام عام کرنے کی ضرورت ہے۔
نورالحق قادری نے کہا کہ جسے پاکستان کو گالی دینی ہو وہ پاک فوج کو گالی دیتا ہے، یہ ہمارے دشمن کا بیانیہ ہے جونئی دہلی سے ہوتا ہوا لندن جاتا ہے ، لندن سے پاکستان کیخلاف جتنی بھی سازشیں ہوئی سب ناکام ہوگئیں، پاک فوج پرالزام تراشی پاکستانی عوام کے لیے ناقابل قبول ہے۔
اس موقع پر مولاناعبدالخبیرآزاد نے کہا کہ پوری دنیا کے لوگ پیغام پاکستان کو پسند کر رہے ہیں،منبر و محراب نے ہیشہ امن، محبت اور رواداری کو دنیا کے سامنے پیش کیا، پیغام پاکستان کو ہم نے گھر گھر کی آواز بنانا ہے۔ پاکستان میں کسی ایسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینا جو ملک کا امن خراب کرے، یہ افواج ہماری ہیں، سیکیورٹی ادارے ہمارے ہیں، یہ پولیس، قوم اور ملک ہمارے ہیں۔ منبر و محراب مذہبی رواداری کو فروغ دینے کا عظیم ذریعہ ہے۔ علما نے فرقہ واریت کو ختم کرنے میں کردار ادا کیاہے۔
جامعہ نعیمیہ کے سربراہ علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا ہمیں منبر و محراب کو عامیانہ نہیں بنانا ہے، عالم کے بغیر منبر کسی کو نہیں سجھتا، ہمیں توجہ کرنا ہوگی کہ عالم کے علاوہ کوئی منبر پہ نہ بیٹھے، منبر و محراب کاوارث شاہینوں کو بننا ہے، منبر و محراب نے ہمیشہ ریاستی اداروں کا ساتھ دیا ہے تاکہ نظریاتی اساس مضبوط رہے۔ ریاستی اداروں کا ساتھ دینا ہے تو یہ ادارے بھی سب کو ساتھ لے کر چلیں، ذاتی پسند نا پسند نہیں ہونی چاہئے۔ پاکستان میں امن و امان قائم کرنے کے لئے ایک ساتھ چلنا ہوگا۔
جامعہ اشرفیہ کے رہنما مولانا حافظ فضل رحیم اشرفی نے کہا تمام علما کرام پیغام پاکستان پرمتفق ہیں، منبر و محراب کے ذریعے علما کرام پر بڑی ذمہ داری ہوتی ہے، پیغام پاکستان حقیقی معنوں میں آئین پاکستان کے مطابق ہے، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں کوئی قانون بھی قرآن و سنت کے خلاف نہیں بنتا ہے۔ انہوں نے کہا اپنا مذہب چھوڑو نہیں، دوسرے کے مذہب کو چھیڑو نہیں کے فلسفے پرعمل کرنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔