امریکی انتخابات؛ تمام ریاستوں کے غیر سرکاری نتائج جاری

ویب ڈیسک  اتوار 15 نومبر 2020
جوبائیڈن 306 اور صدر ٹرمپ 232 الیکٹورل ووٹ لینے میں کامیاب فوٹو؛ فائل

جوبائیڈن 306 اور صدر ٹرمپ 232 الیکٹورل ووٹ لینے میں کامیاب فوٹو؛ فائل

 واشنگٹن: امریکا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی جس کے بعد تمام ریاستوں کا غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا ہے۔

امریکی انتخابات میں تمام ریاستوں کا غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے واضح کامیابی حاصل کرلی ہے، جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 306 ہے جب کہ ڈونلڈ  ٹرمپ صرف 232 ووٹ حاصل کرسکے۔

جوبائیڈن نے ری پبلکن پارٹی کا گڑھ مانی جانے والی ریاستوں میں کامیابی حاصل کی، وہ 28 سال بعد ریاست جارجیا سے ڈیموکریٹک پارٹی کو جتوانے میں کامیاب ہوئے جب کہ انتخابات کے بعد پہلی بار وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی صدر اپنی شکست تقریباً تسلیم کرلی ہے۔

دوسری جانب جو بائیڈن انتظامیہ نے اشارہ دیا ہے کہ اقتدار کی منتقلی کے بعد کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے باعث ملک میں 6 ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔