- تخریب کاری کے خدشے پر ملیر جیل میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- ناسا کا کیپ اسٹون سیٹلائٹ سے رابطہ بحال
- برطانیہ اور امریکا نے چین کو 'خطرناک' قرار دے دیا
- پی ٹی آئی نے شکست دیکھ کر سینٹ ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا، شرجیل انعام میمن
- کراچی میں رات کے وقت مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
- بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمراں جماعت میں کوئی مسلمان وزیر شامل نہیں
- سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، سپاہی شہید
- پنجاب کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے 5 امیدوار کامیاب
- بشری بی بی کی مبینہ آڈیو کی فرانزک ہونی چاہیے، فواد چوہدری
- خیبر پختونخوا حکومت کا فروغِ تعلیم کیلئے طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
- اسلام آباد میں مسلح افراد تین ساتھیوں کو تھانے سے چھڑا کر لے گئے
- بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 39 افراد جاں بحق، اموات میں اضافے کا خدشہ
- قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکا پہنچ گئی
- عمران ریاض کے خلاف درج مقدمے میں ایف آئی اے کی تمام دفعات غیر قانونی قرار
- دریائے جہلم میں ایک ہی خاندان کے تین بچے ڈوب گئے
- حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیر قانونی قرار، فوری رہائی کا حکم
- قومی اقتصادی کونسل نے حیدر آباد تا سکھر موٹر وے کی تعمیر کی منظوری دیدی
- پی ٹی آئی کارکن کی معمولی تلخ کلامی پر جدید ہتھیار سے فائرنگ، شہری زخمی
- حکومت کا پاکستان کی 75ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان
- عالمی برادری ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے، امیرِ طالبان
ایک لیٹر تیل کے برابر توانائی میں 10 ہزار کلومیٹر چلنے والی ریل کار

ایکسیمس فور دنیا کی سب سے باکفایت کار ہے جو چمچہ بھر پیٹرول سے بننے والی برقی توانائی سے 75 کلومیٹر فاصلہ طے کرسکتی ہے۔ فوٹو: نیو اٹلس
سویڈن: ایک لیٹرپیٹرول کے برابر برقی توانائی سے نصف دنیا کا چکر لگانے والی برقی کار کو دنیا کی سب سے باکفایت ریل کار قرار دیا گیا ہے۔ ایکسیمس فور نامی کار برقی قوت سے چلتی ہے اور ہر طرح سے ماحول دوست ہے۔ یہ کار سویڈن کے علاقے ڈیلسبو الیکٹرک مقابلے میں اول نمبر پر آئی ہے اور ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔
ہر سال ڈیلسبو الیکٹرک کار کے مقابلے میں طلبا و طالبات اپنی ماحول دوست اور توانائی کے لحاظ سے باکفایت (ایفیشنٹ) سواریاں پیش کرتے ہیں۔ تمام ایجادات اور اختراعات ایسی ہوتی ہیں جو ریلوے ٹریک پر چل سکیں۔ اس بار ایکسیمس فور نے توانائی کی جو کفایت دکھائی ہے جو 687 MPGe ہے یعنی ’ فی گیلن پیٹرول پر طے کی جانے والا فاصلہ جو میل میں ظاہر کیا جائے۔‘ اس طرح 687 MPGeعام زبان میں 0.34 لیٹر فی 100 کلومیٹر ہوگا۔
اس حیرت انگیز سواری کو ڈیلارنا اور چامرز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔ مقابلے کی شرط ایک ایسی گاڑی کی تیاری ہے جو اوسط 50 کلوگرام وزنی چھ مسافروں کو بٹھا کر پٹڑیوں پر 3.36 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکے۔ یہ کار اس معیار پر تو پورا اتری لیکن نظری طور پر ایک لیٹر پر دس ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے یعنی ایک چمچہ پیٹرول جتنی توانائی (برقی) 75 کلومیٹر سفر کے لیے کافی ہے۔
ایکسیمِس فور بہت ہلکی پھلکی اور بادحرکیاتی (ایئروڈائنامک) اصول کے تحت بنائی گئی ہے۔ اس میں ہلکے ترین طیاروں کا مٹیریئل استعمال ہوا ہے اور کار کو ہوائی ٹنل میں ٹیسٹ کیا گیا ہے جہاں طیاروں کی افادیت جانچی جاتی ہے۔
اسی مقابلے میں ایک اور گروپ نے مقناطیسی معلوم ریل کار بھی پیش کی تھی جسے دوسرا انعام دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔