- حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لائیو اسٹاک کو شدید نقصان
- ملک میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے
- کمزور حریف کا شکار، پاکستانی پیس ہتھیار تیار
- نمیبیا کے قلندرز
- وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو، دورۂ پاکستان کی دعوت
- پب جی مفت کھیلنے کے اعلان کے بعد یومیہ 80 ہزار کھلاڑیوں کا اضافہ
- ایمازون نے 13000 پاکستانی سیلرز اکاؤنٹس معطل کردیے
- خنزیر کی جلد سے بنے قرنیہ سے 20 افراد کی بینائی بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
- معاشی مسائل کا حل اکنامک فریم ورک کی تشکیل نو میں پوشیدہ
- چڑیا گھر کا سب سے عمر رسیدہ پینگوئن لومڑی نے مار ڈالا
- پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے متحمل نہیں اور نہ نقصان برداشت کرسکتے ہیں، وزیر خزانہ
- کراچی پریس کلب سے ایم کیو ایم لندن کے متعدد کارکنان گرفتار
- خیبرپختونخوا حکومت کا آج سے اسکول کھولنے کا اعلان
- پاکستان نے ملکی سطح پر تیار پہلی الیکٹرک کار پیش کردی
- راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر تہرے قتل کی دوسری سنگین واردات
- ڈیرن سیمی کی پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارک باد
- اسلام آباد میں سیلفی بناتے ہوئے طالبہ گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق
- پاکستان کا 75واں جشن آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا
- کراچی سے جرائم پیشہ افراد کا سرپرست پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا
دہی اب ہڈیوں کے فریکچر کے لیے بھی مفید

دہی میں عام پایا جانے والا بیکٹیریئم لیکٹوبیکیلس کیسی آئی ٹوٹی ہڈیوں کوتیزی سے جوڑ کر زخم کو بھی مندمل کرسکتا ہے۔ فوٹو: نیوسائنٹسٹ
ووہان: دہی میں بعض بیکٹیریا دریافت ہوئے ہیں جو نہ صرف ہڈیوں کے فریکچر کو تیزی سے مندمل کرتے ہیں بلکہ آپریشن کے بعد انفیکشن اور پیچیدگیوں کو بھی کم کرسکتے ہیں۔
تجرباتی طور پر دہی سے اخذ کردہ ایک قسم کے جرثومے کو الگ کرکے جب ٹوٹی ہڈیوں کی جراحی میں استعمال کیا گیا تو اس سے بہت فائدہ ہوا کیونکہ زخم تیزی سے بھرا اور انفیکشن میں کمی واقع ہوئی۔
فریکچر اور ہڈی ٹوٹنے کی صورت میں فوری آپریشن کرکے دھاتی پلیٹ، پیوند اور یہاں تک کہ نٹ بولٹ بھی لگائے جاتے ہیں کیونکہ ہڈیوں کو جوڑنا بہت ضروری ہوتا ہے اور اس طرح ہڈیاں ازخود جڑکرایک ہوجاتی ہیں۔ اب دہی میں موجود بیکٹیریا اس کام کو آسان بناسکتی ہے۔ چین کے ماہرین نے یہ بیکٹیریئم دریافت کیا ہے۔
چینی شہر ووہان میں واقع ہیوبائی یونیورسٹی کے پروفیسر لائی ٹان اور ان کے ساتھیوں نے دہی سے ایک خردنامیہ لیکٹوبیکیلس کیسی آئی نکالا اور اسے ٹوٹی ہڈیوں پر براہِ راست یا پیوند کے ذریعے لگایا ۔ یہ بیکٹیریئم جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو بہتر بنات ہیں، ٹشو (بافتوں) کو دوبارہ اگاتے ہیں اور اینٹی بیکٹیریئل اجزا خارج کرتے ہیں۔ اس طرح زخم کے بگڑنے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔
تجرباتی طور پر سائنسدانوں نے چوہوں کی شکستہ ہڈیوں پر ٹائٹانیئم کے پیوند لگائے ان میں سے تین چوہوں کی پلیٹ پر مردہ لیکٹوبیکیلس کیسی آئی، کا لیپ کیا گیا تھا جبکہ بقیہ تین امپلانٹس پر بیکٹیریئم نہیں لگایا گیا۔ اس کے چار ہفتوں بعد بیکٹیریا والے پیوند کے حامل چوہوں کی ہڈیوں کی بافت اور خود ہڈی کی کثافت (ڈینسٹی) میں 27 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دیگر چوہوں میں یہ شرح نصف تھا۔ واضح رہے کہ ہڈیوں کے ٹشو میں اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ فریکچر بہتر ہورہا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ہڈیوں کے علاج میں عام طور پر ہونے والےانفیکشن کو بھی دہی کا بیکٹیریا کم کرسکتا ہے اور اس کے بہت زبردست نتائج سامنے آئے ہیں۔ لیکن بعض شواہد ملے ہیں کہ یہ بیکٹیریا بہت سے امراض میں بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔