حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

ویب ڈیسک  اتوار 15 نومبر 2020
وزارت خزانہ نے قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے(فوٹو، فائل)

وزارت خزانہ نے قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے(فوٹو، فائل)

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن  کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 71  پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے کی کمی کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات میں کی گئی کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے فی لٹر مقررکردی گئی ہے۔ جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔