اداکار امیر گیلانی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

ویب ڈیسک  اتوار 15 نومبر 2020
 تمام عرصے کے دوران  قرنطینہ میں گزارے گئے لمحات بہت خوفناک اور پریشان کن  تھے، امیر گیلانی۔ فوٹو: فائل

تمام عرصے کے دوران قرنطینہ میں گزارے گئے لمحات بہت خوفناک اور پریشان کن تھے، امیر گیلانی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: کورونا وائرس کا شکار ہونے والے امیر گیلانی نے اس بیماری کو شکست دے دی۔

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ سے شہرت پانے والے امیر گیلانی نے رواں ماہ کی ابتتدا میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سونگھنے اور چکھنے کی حس سے قاصر ہیں اور کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو کمرے میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Ameer Gilani (@ameergilani)

تیزی سے پھیلنے والی مہلک بیماری کو امیر گیلانی نے شکست دے دی ہے۔ انہوں نے انسٹا گرام اکاونٹ پر بیماری کو شکست دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزارے گئے 15 دنوں میں صرف بستر ہی میرا واحد دوست رہا ہے۔ کیوں کہ ان تمام عرصے کے دوران  قرنطینہ میں گزارے گئے لمحات بہت خوفناک اور پریشان کن  تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اداکار امیر گیلانی بھی کووڈ 19 میں مبتلا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ سب کی دعاؤں سے میں اس وبا کو شکست دیکر صحتیاب ہو گیا ہوں اور الحمد اللہ کورونا کا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔