یاسرحسین کی ہدایتکاری کے میدان میں انٹری

ویب ڈیسک  پير 16 نومبر 2020

پراجیکٹ ڈوری کوخواجہ جواد نے پروڈیوس کیا ہے: فوٹو: فائل

پراجیکٹ ڈوری کوخواجہ جواد نے پروڈیوس کیا ہے: فوٹو: فائل

 کراچی: اداکاریاسرحسین نے اداکاری کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں انٹری دے دی۔

سوشل میڈیا پرمخلتف طریقوں سے خبروں کی زینت بننے والے اداکاروماڈل یاسرحسین نے اب ہدایتکاری کے میدان میں انٹری دے دی ہے۔

یاسرحسین نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پرایک گانے کی وڈیوشیئرکی جس کی ہدایتکاری انہوں نے خود کی ہے۔

پراجیکٹ کا نام ’ڈوری‘ ہے۔ پراجیکٹ ڈوری کوخواجہ جواد نے پروڈیوس کیا ہے جوایم جے پروڈکشنز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔

https://youtu.be/39EtTUVbujA

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔