جی بی الیکشن؛ ہارنے والا پی ٹی آئی امیدوار ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں جیت گیا

ویب ڈیسک  پير 16 نومبر 2020
جی بی 2 میں  پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان دو ووٹ سے جیت گئے۔ فوٹو: فائل

جی بی 2 میں پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان دو ووٹ سے جیت گئے۔ فوٹو: فائل

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں گزشتہ شب ہارنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں جیت گئے۔

جی بی 2 گلگت کے نتیجے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ رات گئے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے جمیل احمد کو مخالف امیدوار پر برتری حاصل تھی۔

جمیل احمد نے 6848 ووٹ، پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان 6229 ووٹ اور مسلم لیگ (ن) کے حفیظ الرحمان نے 2100 ووٹ حاصل کیے تھے۔ تاہم اس حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی تو غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آج پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان کو جمیل احمد پر دو ووٹ کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ فتح اللہ خان کو 6696 اور جمیل احمد کو 6694 ووٹ ملے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات میں پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

جمیل احمد کے مقابلے میں فتح اللہ خان کو غیر سرکاری طور کامیاب قرار دے دیا۔ جمیل احمد کی شکست پر رات گئے فتح کا جشن بنانے والے پیپلز پارٹی کے جیالے غصے سے بپھر گئے۔

Image

جیالوں کی بڑی تعداد ڈی سی آفس کےباہر سراپا احتجاج بن گئی جس کے باعث امن وامان قائم رکھنےکیلے رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔