پاکستان نے سلامتی کونسل ممالک کوبھارتی دہشتگردی کے ثبوت دے دیے

ویب ڈیسک  پير 16 نومبر 2020
بھارتی مہم جوئی اوراقدامات سے امن کوخطرات لاحق ہیں، ترجمان دفترخارجہ: فوٹو: فائل

بھارتی مہم جوئی اوراقدامات سے امن کوخطرات لاحق ہیں، ترجمان دفترخارجہ: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان نے سلامتی کونسل ممالک کوبھارتی دہشتگردی کے ثبوت دے دیے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق دفترخارجہ میں سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملکوں کے سفیروں کوپاکستان کے خلاف بھارتی دہشتگردی کے ثبوتوں پرمبنی ڈوزئیردیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کوعدم استحکام سے دوچارکرنے کی سازش کررہا ہے، بھارتی مہم جوئی اور اقدامات سے امن کوخطرات لاحق ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نومبر، دسمبرمیں کراچی، لاہور، پشاورمیں بھارتی دہشت گردی کا خطرہ ہے، ترجمان پاک فوج

واضح رہے کہ  2 روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابر افتخار نے پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کا پردہ ثبوتوں کے ساتھ پردہ چاک کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔