- حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لائیو اسٹاک کو شدید نقصان
- ملک میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے
- کمزور حریف کا شکار، پاکستانی پیس ہتھیار تیار
- نمیبیا کے قلندرز
- وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو، دورۂ پاکستان کی دعوت
- پب جی مفت کھیلنے کے اعلان کے بعد یومیہ 80 ہزار کھلاڑیوں کا اضافہ
- ایمازون نے 13000 پاکستانی سیلرز اکاؤنٹس معطل کردیے
- خنزیر کی جلد سے بنے قرنیہ سے 20 افراد کی بینائی بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
- معاشی مسائل کا حل اکنامک فریم ورک کی تشکیل نو میں پوشیدہ
- چڑیا گھر کا سب سے عمر رسیدہ پینگوئن لومڑی نے مار ڈالا
- پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے متحمل نہیں اور نہ نقصان برداشت کرسکتے ہیں، وزیر خزانہ
- کراچی پریس کلب سے ایم کیو ایم لندن کے متعدد کارکنان گرفتار
- خیبرپختونخوا حکومت کا آج سے اسکول کھولنے کا اعلان
- پاکستان نے ملکی سطح پر تیار پہلی الیکٹرک کار پیش کردی
- راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر تہرے قتل کی دوسری سنگین واردات
- ڈیرن سیمی کی پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارک باد
- اسلام آباد میں سیلفی بناتے ہوئے طالبہ گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق
- پاکستان کا 75واں جشن آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا
- کراچی سے جرائم پیشہ افراد کا سرپرست پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا
جو بھی ٹرافی اٹھائے خوشی اس بات کی ہے ٹورنامنٹ خیریت سے ہوگیا، سہیل اختر

تمام کھلاڑیوں نے پرفارم کیا جس کی وجہ سے فائنل تک رسائی ممکن ہوئی، کپتان لاہور قلندرز
کراچی: لاہورقلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک دوپلیئرز کا پرفارم کرنا بھی کافی ہوتا ہے، ہمارے ہر کھلاڑی نے پرفارم کیا ہے جس کی وجہ سے فائنل تک پہنچے۔
لاہورقلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ورچوئل پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاہورقلندرز نے گزشتہ پانچ سال کے دوران ٹیلنٹ ہنٹ کیلئے بہت کام کیا اور یہ اسی چیز کا نتیجہ ہے کہ لاہور قلندرز آج پی ایس ایل کے فائنل میں ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک دوپلیئرز کا پرفارم کرنا بھی کافی ہوتا ہے، ہمارے ہر کھلاڑی نے پرفارم کیا ہے جس کی وجہ سے فائنل تک پہنچے۔
سہیل اختر کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے دوٹرافیز رکھی ہیں، ایک ونر کو ملے گی اورایک رنراپ ٹیم کو دی جائے گی، جس کے نصیب میں جو ٹرافی ہوگی اسے مل جائے گی، جو بھی ٹرافی اٹھائے خوشی اس بات کی ہے کہ ٹورنامنٹ خیریت سے ہوگیا، لاہورقلندرز کو پورے پاکستان سے سپورٹ مل رہی ہے، فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں متوازن ہیں۔
لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ فلڈ لائٹس میں کھیلنے یا نہ کھیلنے سے زیادہ فرق نہیں پڑتا البتہ پلے آف کے دونوں میچز فلڈ لائٹس میں کھیلنے سے ہمیں کافی فائدہ ہوا، جو اچھا کھیلا وہ جیت جائے گا، فائنل الیون کا فیصلہ وکٹ دیکھ کرکریں گے، محمد حفیظ بہت سینئیرکھلاڑی ہیں، ان سے مشورے کرتا رہتا ہوں تاہم آخری فیصلہ میرا ہی ہوتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔