- اب مرد پولیس اہلکار خواجہ سراؤں کو گرفتار نہیں کرسکیں گے، نئے قواعد لاگو
- خواجہ آصف کی دبئی کے معروف ریسٹورنٹ میں پارٹنرشپ رہی ہے، نیب رپورٹ
- نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو طلب کرلیا
- شیخ رشید ایک بار پھر نواز شریف سے معافی مانگیں گے، رانا ثنا اللہ
- اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت ہوگی، الیکشن کمیشن
- وزیراعظم قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی پر کام کریں، اسلام آباد ہائی کورٹ
- امریکا علاقائی سطح پرافغان امن عمل کی حمایت کا خواہاں
- خیبر پختونخوا میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح کو بہتر بنانے کا فیصلہ
- کوروناوبا؛ مزید 43 افراد جاں بحق؛ مجموعی اموات 11 ہزار سے زائد
- جنوبی افریقا کے ساتھ سیریزسے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے کی بہت خوشی ہے، وسیم خان
- موٹراورانجن کے بغیر 880 کلومیٹر فی گھنٹہ گلائیڈر اڑانے کا ریکارڈ
- خلیجِ بنگال میں روزانہ پلاسٹک کے تین ارب ٹکڑے جمع ہورہے ہیں
- ورزش کی بدولت، پٹھے ازخود سوزش کے نقصانات کم کرتے ہیں
- ٹریفک پولیس کی ناقص منصوبہ بندی سے کرکٹ میچ وبال جان بن گیا
- خوشگوار موسم سے پروٹیز کا چہرہ کھل اٹھا
- کے ڈی اے ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہ نہیں مل سکی
- افغان ازبک لڑکی بہاول نگر پہنچ گئی، طالبعلم فہیم الرحمن سے نکاح کر لیا
- PTA نے پاکستان میں ویب سائٹ ’’ٹرو اسلام‘‘ بلاک کر دی
- سندھ حکومت کا شاپنگ مال ہفتے میں7روز کھولنے کا اعلان
- بھارت نے خطے میں عدم استحکام کیلیے گریٹ ڈبل گیم شروع کر دی
فضائی آلودگی جذب کرنے والی ایک دیوار 780 درختوں جتنی مؤثر

اس دیوار کا خاص رنگ، ہوا میں موجود نائٹروجن آکسائیڈز کو جذب کرکے بے ضرر مادوں میں تبدیل کرتا ہے۔ (تصاویر: سوشل میڈیا)
وارسا: پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں آج کل ایک عمارت کی بڑی دیوار عام لوگوں کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ بظاہر اس دیوار پر عام سا پینٹ استعمال کرتے ہوئے مصوری کی گئی ہے لیکن درحقیقت یہی پینٹ نائٹروجن آکسائیڈز کی اتنی فضائی آلودگی جذب کرتا ہے کہ جتنی 780 درخت کرسکتے ہیں۔ زہریلی کہر یا ’اسموگ‘ کی ایک بڑی وجہ یہی نائٹروجن آکسائیڈز ہوتے ہیں۔
اس پینٹ میں رنگ کے ساتھ ساتھ ’’فوٹو کیٹالسٹ‘‘ کہلانے والے خاص مرکبات بھی شامل کیے گئے ہیں جو نائٹروجن آکسائیڈز کی فضائی آلودگی کو اپنی طرف کھینچتے ہیں اور دھوپ میں موجود الٹراوائیلٹ شعاعوں کو استعمال کرتے ہوئے، نمی کی مدد سے، ان نقصان دہ گیسوں کو بے ضرر مادّوں میں تبدیل کردیتے ہیں۔
پانی ان مادّوں کو دھو دیتا ہے اور یوں دیوار ایک بار پھر سے آلودگی جذب کرنے کےلیے تیار ہوجاتی ہے۔
وارسا میں جس دیوار پر یہ پینٹ کیا گیا ہے وہ بہت بڑی ہے اور اتنی نائٹروجن آکسائیڈ جذب کرسکتی ہے کہ جتنی 780 درخت مجموعی طور پر کرسکتے ہیں۔
’’ناکس آؤٹ‘‘ (KNOxOUT) کہلانے والا یہ پینٹ فلپائن کی ایک کمپنی ’’بائسن‘‘ (BOYSEN) نے ایجاد کیا ہے اور اس کا فارمولا بھی اسی کمپنی کی ملکیت ہے۔
ناکس آؤٹ سے تیار کی گئی بڑی بڑی پینٹنگز اس سے پہلے بنکاک اور بلغراد میں بھی عمارتوں کی دیواروں پر کی جاچکی ہیں۔ اس فہرست میں وارسا تیسرا شہر ہے جبکہ لیما، سڈنی، جکارتا، منیلا، ساؤ پالو، سان تیاگو، جوہانس برگ، ملبورن، بگوٹا اور پاناما سٹی میں بھی اونچی اونچی عمارتی دیواروں پر ’’ناکس آؤٹ‘‘ سے بنی پینٹگز نظر آنے لگیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔