پیپلز پارٹی کے دو مزید ارکان سندھ اسمبلی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسٹاف رپورٹر  پير 16 نومبر 2020
 ٹیسٹ مثبت آنے پر دونوں ارکان صوبائی اسمبلی نے  اپنی رہائشگاہ پر آئسولیشن اختیار کر لی ہے(فوٹو، فائل)

ٹیسٹ مثبت آنے پر دونوں ارکان صوبائی اسمبلی نے اپنی رہائشگاہ پر آئسولیشن اختیار کر لی ہے(فوٹو، فائل)

 کراچی: پیپلزپارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی شرجیل میمن اور فقیر شیر محمد بابلانی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر دونوں ارکان صوبائی اسمبلی نے  اپنی رہائشگاہ پر آئسولیشن اختیار کر لی ہے۔ اس کے علاوہ  علاوہ ازیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر عثمان چاچڑ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے جسکے بعد انہوں نے بھی بھی رضاکارانہ تنہائی اختیار کرلی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کے پرسنل سیکریٹری سید وسیم زیدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔