- اسلام آباد میں 2 موٹرسائیکلوں کی ٹکر کے بعد دھماکہ، 4 افراد زخمی
- پنجاب میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم
- راولپنڈی میں 14 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کرنے والا قاری اور ساتھی گرفتار
- خضدار میں آزادی چوک پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق
- گوجرانوالہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر قاتل نکلا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
- ملتان کے نشتر اسپتال میں غیر ملکی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی
- ایشیا کپ 2022: عمان کوالیفائر میچز کی میزبانی کرے گا
- ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
- بھارت میں ماں اور بیٹا ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیاب
- الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
- پی ٹی آئی کی جانب سے شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اعلان متوقع
- 9 حلقوں میں انتخابات روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- معاشی استحکام کیسے ممکن ہے؟
- مہنگائی کی ستائی خاتون خانہ روپڑی، سوشل میڈیا پر وزیراعظم سے دہائی
- ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے،مائنس ون نہیں آل ہوگا، شیخ رشید
- ڈی آئی خان میں پولیس وین پر بم حملے میں اہلکار زخمی، آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بیانیہ بنایا جارہا ہے پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے، اسد عمر
- فنڈنگ کیس؛ اسد قیصر نے ایف آئی اے نوٹس کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
- ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہٹانے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان کا سیاسی جماعتوں کو دھاندلی ثابت کرنے کا چیلنج

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز خان نے مسلم لیگ ن کے قائد احسب اقبال کو الزامات ثابت کرنے کا براہ راست چیلنج کردیا(فوٹو، فائل)
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزام کو یکسر مسترد کردیا۔
گلگت انتخابات پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کا کہنا تھا گلگت انتخابات تاریخ کے پرامن انتخابات ہوئے سیاسی جماعتوں کے دھاندلی کے الزامات بےبنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں.
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے تحفظات پر جسٹس علی بیگ کی سربراہی میں الیکشن ٹریبونل تشکیل دیدیا گیا الیکشن ٹریبونل کی صوابدید ہے کہ دوسری بار الیکشن کراے یا تیسری چوتھی بار. سیاسی جماعتیں احتجاج کا راستہ اختیار کرکے حالات خراب کرنا چاہتی ہیں، تمام جماعتیں قانون کے دائرے میں رہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیے: گلگت بلتستان الیکشن؛ بلاول بھٹو کا نتائج کے خلاف احتجاج کا اعلان
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ احسن اقبال کو چیلنج کرتا ہوں کہ دھاندلی ثابت کریں۔ تمام سیاسی جماعتوں کے شکوک و شبہات دور کرنے کیلئے تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن کو تاحال کوئی رزلٹ موصول نہیں ہوا گلگت میں ہنگاموں کی وجہ سے پوسٹل بیلٹس کی گنتی تاخیر کا شکار ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: گلگت بلتستان میں دھاندلی کے باوجود حکومت کو شرمناک شکست ہوئی، مریم نواز
راجا شہباز خان کا کہنا تھا کہ جھوٹوں پر خدا کی لعنت! دھاندلی کا الزام لگانے والی سیاسی جماعتیں احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے ٹریبونل کے سامنے پیش ہوں۔
گلگت بلتستان انتخابات کی تفصیلات: گلگت بلتستان انتخابات میں پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔