لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 22 اشتہاری ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  پير 16 نومبر 2020
شہر کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں(فوٹو، فائل)

شہر کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں(فوٹو، فائل)

 لاہور: پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران 22 اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں چیک ڈس آنر کے  04 اشتہاری ملزمان، فراڈ اور امانت میں خیانت کے 02، اقدام قتل کے 03، اغواء کا 01 لڑائی جھگڑے کے06، سوئی گیس چوری کے02 جبکہ پانی چوری کا01 اشتہاری ملزم گرفتار ہوا۔ اسی طرح رابری کے02، ناجائز اسلحہ پر 12مقدمات اور منشیات کے 10 مقدمات درج کیے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: لاہور کے قبضہ مافیا منشا بم کے 4 بیٹے گرفتار

سنگین وارداتوں میں ملوث 01 گینگ کے 03 ممبران گرفتار کرکے 01 عدد موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ قمار بازی کاایک مقدمہ جبکہ موٹر وہیکل آرڈینس کی خلاف ورزی کا01 مقدمہ درج ہوا۔تھانہ مصطفی آباد میں گٹکا بیچنے پر عطا پان شاپ پر مقدمہ درج کیا گیا۔

اس حوالے سے سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس قانون شکن عناصر کےخلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے۔  شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔