- دعا زہرا کے شوہرظہیرکو 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت مل گئی
- اس جھینگے کے سر پر قدرتی ہیلمٹ اسے صدماتی امواج سے بچاتا ہے
- سانس کے انفیکشن کی روایتی چینی دوا کے مزید سائنسی ثبوت مل گئے
- تخریب کاری کی اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری کا ملیر جیل میں آپریشن
- عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
- درآمدات پر پابندی غلط فیصلہ تھا، وزیر تجارت کا اعتراف
- اسٹیٹ بینک کی IFRS9 کے نفاذ کیلیے حتمی ہدایات جاری
- منٰی میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری
- زمینی ممالیوں کی نصف اقسام کے جسموں میں پلاسٹک کا انکشاف
- برآمدی شعبوں کا سپر ٹیکس فی الفور واپس لینے کا مطالبہ
- تارکین وطن کو 15 ہزار ڈالرتک ذاتی سامان بغیر ڈیوٹی لانے کی اجازت کا فیصلہ
- عمران ریاض اٹک مقدمے سے رہا، چکوال پولیس نے گرفتارکرلیا
- ایشیا کپ؛ ڈالرز دیکھ کر سری لنکا کی آنکھوں میں چمک آ گئی
- پاکستان کے ٹاپ پر پہنچنے کا راستہ بے حد دشوار
- تخریب کاری کے خدشے پر ملیر جیل میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- ناسا کا کیپ اسٹون سیٹلائٹ سے رابطہ بحال
- برطانیہ اور امریکا نے چین کو 'خطرناک' قرار دے دیا
- پی ٹی آئی نے شکست دیکھ کر سینٹ ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا، شرجیل انعام میمن
- کراچی میں رات کے وقت مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
- بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمراں جماعت میں کوئی مسلمان وزیر شامل نہیں
پوری اور پرسکون نیند کا معمول، دل کےلیے انتہائی مفید

بھرپور اور صحتمند نیند سے ہارٹ فیل ہونے کے امکانات بہت حد تک کم ہوجاتے ہیں۔ فوٹو: فائل
لندن: اگر آپ کی عمر 30 سال سے زائد ہے تو دل کو توانا رکھنے کےلیے ضروری ہے کہ مکمل نیند لیجیے اور صحت مندانہ نیند کو اپنا معمول بنائیے۔ چار لاکھ سے زائد برطانوی مرد و خواتین پر ہونے والے ایک سروے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ صحت مند نیند کی وجہ سے دیگر افراد کے مقابلے میں ہارٹ فیل ہونے کا خطرہ 42 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔
تمام ڈاکٹر اس بات پر متفق ہیں کہ ایک صحت مند بالغ شخص کےلیے روزانہ سات تا آٹھ گھنٹے کی نیند ضروری ہوتی ہے۔ اس ضمن میں جلدی بیدار ہونا، بے خوابی سے دوری، دن کی نیند سے گریز اور خراٹوں سے اجتناب کے عوامل کو گہری، پرسکون اور صحت مند نیند کہا جاتا ہے۔ یہ تمام عادتیں مجموعی طور پر ہارٹ فیل ہونے کے عمل کو 42 فیصد تک کم کرسکتے ہیں۔
یہ تحقیق امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے تحقیقی جریدے ’سرکیولیشن‘ میں چھپی ہے۔ ہارٹ فیل ہونے کے مرض میں دل کمزور ہوجاتا ہے، دل کا حجم بڑھنے لگتا ہے اور اس کے خون پمپ کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ یہ مرض دیرینہ اور تیزی سے بڑھنے والا ہوتا ہے جس سے زندگی کے معمولات شدید متاثر ہوتے ہیں۔
اس ضمن میں 37 سے 73 برس تک کے 408,802 افراد کا ڈیٹا دیکھا گیا جو برطانوی بایو بینک میں موجود تھا۔ پھر یکم اپریل 2019ء تک مریضوں کا جائزہ لیا گیا اور پورے 10 سال تمام مریضوں کو جانچا گیا۔ اس عرصے میں 5221 افراد ہارٹ فیل ہونے کے مرض کے شکار ہوئے۔
سائنس دانوں نے نیند کے معیار اور اس میں اتار چڑھاؤ کے پیٹرن کو بھی دیکھا۔ سونے کے اوقات اور جاگنے کے معمولات کو بھی مدِ نظر رکھا۔ ان تمام معلومات کی بنیاد پر بہترین اور بدترین نیند کی درجہ بندی کی گئی اور انہیں نمبر دیئے گئے۔ یہ کام ٹیولین یونیورسٹی میں فربہی کے مرکز سے وابستہ لیو قوائی اور ان کے ساتھیوں نے کیا۔
معلوم ہوا کہ صبح جلدی بیدار ہونا بہت مفید ہوتا ہے جبکہ دن میں ایک گھنٹہ سے زائد کی نیند دل پر برا اثر ڈالتی ہے لیکن لاکھوں افراد پر تحقیق سے یہ ضرور معلوم ہوا ہے کہ اچھی نیند صحت مند قلب کے لیے بہت ضروری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔