کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی، ٹرین سٹی اسٹیشن پہنچ گئی

اسٹاف رپورٹر  منگل 17 نومبر 2020
11کوچز اور2انجنوں پر مشتمل،ہر بوگی میں سومسافروں کی گنجائش، 19نومبر سے چلے گی۔ فوٹو: پی پی آئی

11کوچز اور2انجنوں پر مشتمل،ہر بوگی میں سومسافروں کی گنجائش، 19نومبر سے چلے گی۔ فوٹو: پی پی آئی

 کراچی: کے سی آر ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن پہنچ گئی جب کہ ٹرین 11کوچز اور 2لوکوموٹوز پر مشتمل ہے۔

ترجمان کراچی ریلوے کے مطابق کے سی آر ٹرین کی ہر بوگی میں 100 مسافروں کے سفر کی گنجائش ہے۔ 64 مسافر بیٹھ کر جب کہ 36 مسافر کھڑے ہو کر سفر کرسکتے ہیں۔

پاکستان ریلوے نے کے سی آر بحالی کے سلسلے میں پیپری تا اورنگی اسٹیشن تک 19نومبر سے 8ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔