نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی بورڈ لگانے کا فیصلہ

نمائندہ ایکسپریس  منگل 17 نومبر 2020
کابینہ کوارسال سمری میں وسیم رضا اور اصغر ندیم سید کے نام بھی تجویز کیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

کابینہ کوارسال سمری میں وسیم رضا اور اصغر ندیم سید کے نام بھی تجویز کیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی بورڈ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت نے نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی بورڈ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ کابینہ کوارسال سمری میں وسیم رضا اور اصغر ندیم سید کے نام بھی تجویز کیے گئے ہیں۔

کابینہ آج کے اجلاس میں اسلام آباد وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈ کا رکن تعینات کرنے کیلیے بھی 3ناموں پر غور کریگی،جن میں رینا سعید،زاہد بیگ مرزا اور وقار ذکریا شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔