خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلی پیرصابرشاہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک  منگل 17 نومبر 2020
ایک دن قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، صابر شاہ: فوٹو: فائل

ایک دن قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، صابر شاہ: فوٹو: فائل

ہری پور: خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلی پیرصابرشاہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلی پیرصابرشاہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس متعلق صابرشاہ کا کہنا ہے کہ ایک دن قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد اپنے گاؤں سری کوٹ ہری پورمیں ہی خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے فعال کیسزکی تعداد 29 ہزارسے زائد ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 33 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔