کورونا وائرس؛ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جلد کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 17 نومبر 2020
تعلیمی اداروں میں رواں سال چھٹیاں 3 ماہ کی ہوں گی، صوبائی وزیر تعلیم۔ فوٹو : فائل

تعلیمی اداروں میں رواں سال چھٹیاں 3 ماہ کی ہوں گی، صوبائی وزیر تعلیم۔ فوٹو : فائل

 کوئٹہ: بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے باعث موسم سرما کی تعطیلات جلد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے باعث موسم سرما کی تعطیلات جلد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کے مطابق بلوچستان میں عام طور پر سرد علاقوں میں میں ڈھائی ماہ کے لیے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دی جاتی تھیں تاہم رواں سال چھٹیاں 3 ماہ کے لئے ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات یکم دسمبر سے فروری کے آخر تک دی جائیں گی جب کہ گرم موسم میں بعد میں دی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔