ایران کا تہران کے بجائے دارالحکومت کسی دوسرے شہر منتقل کرنے پر غور

ویب ڈیسک  منگل 24 دسمبر 2013
ایک کروڑ 20 لاکھ کے قریب آبادی والے تہران کو آلودگی اور ٹریفک جام سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے. فوٹو؛ فائل

ایک کروڑ 20 لاکھ کے قریب آبادی والے تہران کو آلودگی اور ٹریفک جام سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے. فوٹو؛ فائل

تہران: ایران کی پارلیمنٹ ملک کے دارالحکومت کو تہران کے بجائے کسی اور شہر منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ایرانی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اگر ایران کی پارلیمنٹ نے دارالحکومت کی تبدیلی کے حوالے سے پیش کی گئی تجویز منظور کر لی تو دارالحکومت کی تبدیلی کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیشن تشکیل دیا جائے گا جو آئندہ 2 سال تک تہران کے متبادل دارالحکومت کے بارے میں معاملات کو دیکھے گا تاہم نئے دارالحکومت کے حوالے سے پیش کی گئی تجویز میں کسی بھی متبادل شہر کا نام پیش نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے موجودہ دارالحکومت تہران کی آبادی اس وقت ایک کروڑ 20 لاکھ کے قریب ہے اور اسے آلودگی اور ٹریفک جام سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے نئے دارالحکومت کی تجویز پیش کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔