- کراچی میں ڈاکو راج، ایک گھنٹے میں 6 وارداتیں، شہری قتل، 5 زخمی
- دعا زہرا کے شوہرظہیرکو 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت مل گئی
- اس جھینگے کے سر پر قدرتی ہیلمٹ اسے صدماتی امواج سے بچاتا ہے
- سانس کے انفیکشن کی روایتی چینی دوا کے مزید سائنسی ثبوت مل گئے
- تخریب کاری کی اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری کا ملیر جیل میں آپریشن
- عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
- درآمدات پر پابندی غلط فیصلہ تھا، وزیر تجارت کا اعتراف
- اسٹیٹ بینک کی IFRS9 کے نفاذ کیلیے حتمی ہدایات جاری
- منٰی میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری
- زمینی ممالیوں کی نصف اقسام کے جسموں میں پلاسٹک کا انکشاف
- برآمدی شعبوں کا سپر ٹیکس فی الفور واپس لینے کا مطالبہ
- تارکین وطن کو 15 ہزار ڈالرتک ذاتی سامان بغیر ڈیوٹی لانے کی اجازت کا فیصلہ
- عمران ریاض اٹک مقدمے سے رہا، چکوال پولیس نے گرفتارکرلیا
- ایشیا کپ؛ ڈالرز دیکھ کر سری لنکا کی آنکھوں میں چمک آ گئی
- پاکستان کے ٹاپ پر پہنچنے کا راستہ بے حد دشوار
- تخریب کاری کے خدشے پر ملیر جیل میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- ناسا کا کیپ اسٹون سیٹلائٹ سے رابطہ بحال
- برطانیہ اور امریکا نے چین کو 'خطرناک' قرار دے دیا
- پی ٹی آئی نے شکست دیکھ کر سینٹ ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا، شرجیل انعام میمن
- کراچی میں رات کے وقت مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر کون ہیں؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

بختاور اور محمود چوہدری کی منگنی کی تقریب رواں ماہ 27 نومبر کو کراچی میں بلاول ہاؤس میں منعقد کی جائے گی فوٹوفائل
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر سے متعلق مکمل تفصیلات شیئر گئی ہیں۔
جب سے بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں لوگ یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ آخر ان کاہونے والا شوہر کون ہے۔ سوشل میڈیا پر بختاور زرداری کے منگیتر سے متعلق غلط معلومات بھی شیئر کی جارہی ہیں۔ جن کی تصحیح کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے محمود چوہدری(بختاور کے منگیتر) کے متعلق مکمل تفصیلات شیئر کی گئی ہیں۔
شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق آصف علی زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی 27 نومبر 2020 کو محمود چوہدری کے ساتھ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بختاور کے منگنی کے دعوت نامے پر سوشل میڈیا صارفین کے اعتراض
محمود چوہدری محمد یونس اور بیگم ثریا چوہدری کے صاحبزادے ہیں جو پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھتے ہیں۔ باضابطہ اعلامیہ کے مطابق مسٹر یونس 1973 میں متحدہ عرب امارات منتقل ہوگئے تھے جہاں انہوں نے سخت محنت سے ٹرانسپورٹ اور صنعت (کنسٹرکشن) کا کاروبار قائم کیا۔
محمود چوہدری 28 جولائی 1988 کو ابو ظہبی میں پیدا ہوئے اور 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ (تاریخ پیدائش کے مطابق محمود چوہدری کی عمر 32 سال ہے)۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ابو اظہبی میں حاصل کی اور ثانوی تعلیم برطانیہ میں مکمل کی۔ اس کے بعد وہ یونیورسٹی آف درہم میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے گئے۔
چوہدری خاندان متحدہ عرب امارات میں ہی رہائش اختیار کریں گےجہاں محمود چوہدری اپنے کنسٹرکشن، فائنانس اور ٹیکنالوجی کے کاروبار سنبھالتے ہیں۔ تاہم پیپلز پارٹی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے محمود چوہدری کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ بختاور اور محمود چوہدری کی منگنی کی تقریب رواں ماہ 27 نومبر کو کراچی میں بلاول ہاؤس میں منعقد کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔