وزیراعظم کی گلگت بلتستان الیکشن میں کامیاب مہم پر وزرا کیلیے ڈیسک بجا کر تعریف

ویب ڈیسک  منگل 17 نومبر 2020
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان الیکشن میں کامیاب مہم پروزرا کے لیے ڈیسک بجا کرتعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے ڈیسک بجا کرمہم کی تعریف کی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں فیض آباد دھرنے پربات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ علی امین، مراد سعید اورزلفی بخاری نے زبردست انتخابی مہم چلائی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاقی وزیربرائے مذہبی امورنورالحق قادری نے احتجاج کوپرامن طورپرمنتشرکرنے میں کردارادا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔