روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی

اسٹاف رپورٹر  منگل 17 نومبر 2020
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 158 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ فوٹو: فائل

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 158 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں دوسرے روز منگل کو بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں کمی واقع ہوئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 14 پیسے کے اضافے سے 158 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں انٹربینک مارکیٹ کے برعکس ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 158 روپے 25 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔