- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش
- تحریک انصاف کا صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
- صحافی عمران ریاض کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد سے صبح 10 بجے جواب طلب
- براڈپیک کی مہم جوئی کے دوران ایک اور پاکستانی کوہ پیما لاپتہ
- صحافی عمران ریاض خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
- الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو کے فور منصوبے کے افتتاح سے روک دیا
- نوجوان کوہ پیما نانگا پربت چوٹی پر پھنس گئے، ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا اعلان
- کراچی ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ 11 گھنٹے بعد روانہ
- ٹوئٹر نے مودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
- موسم گرما میں برطانیہ جانے کے خواہش مندوں کو فوری ویزا درخواست جمع کرانے کی ہدایت
- 35 خواتین افسران کے موبائل نمبرز فحش ویب سائٹ پر ڈالنے والے سرکاری ملازمین گرفتار
- پنجاب میں 100 یونٹ بجلی مفت کرنے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو طلب کرلیا
- آئی ایم ایف کے پاس دیوالیہ ملک کی حیثیت سے جائیں گے، سری لنکن وزیراعظم
- بلوچستان میں بارشوں سے 15 افراد جاں بحق، کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ
- اوکاڑہ کے نوجوان کا آئندہ سال پیدل سفر حج کا اعلان
- رشوت لینے کا الزام، عثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکریٹری کی اینٹی کرپشن میں طلبی
- آئی ایم ایف سے معاملات ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں طے ہوجائیں گے، وزیر پیٹرولیم
- حکومت نے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کردی
- دنیا کے پہلے اسمارٹ کانٹیکٹ لینس کا تجربہ
- امارات میں کتوں کیلئے سونے اور ہیرے سے سجے کالرز متعارف
امریکی بحریہ کا پہلی بار سمندر سے خلا میں بین البراعظمی میزائل تباہ کرنے کا تجربہ

امریکی بحریہ نے پہلی مرتبہ انٹرسیپٹر میزائل کے ذریعے خلا میں موجود آئی سی بی ایم کو کامیابی سے تباہ کیا ہے۔ فوٹو: میزائل ڈیفینس ایجنسی
پینٹاگون: امریکی بحریہ نے اپنی تاریخ میں پہلی بار سمندر سے ایک میزائل شکن میزائل (انٹرسپیٹر) لانچ کیا ہے۔ اس سسٹم سے خلا میں موجود بین البراعظمی میزائل یا ( آئی سی بی ایم) کو تباہ کردیا گیا ہے۔
اس عمل کے لیے امریکی بحریہ نے میزائل ڈیفنس ایجنسی کے تعاون سے ایک ایس ایم تھری ٹو اے کی بدولت خلا تک پہنچ جانے والے میزائل کو تباہ کیا۔ پینٹاگون کے مطابق یہ تجربہ 17 نومبرکو کیا گیا تھا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق شمالی کوریا بارہا مرتبہ بین البراعظمی میزائلوں کا تجربہ کرچکا ہے اور اسے امریکا پر گرانے کی دھمکیاں بھی دے چکا ہے۔ اسی تناظر میں امریکی دفاعی اداروں بالخصوص میزائل ڈیفنس ایجنسی (ایم ڈی اے) نے یہ ٹیسٹ کیا ہے۔
امریکی جزیرے ہوائی کے شمال مشرق میں واقع رونالڈ ریگن میزائل ڈیفنس سسٹم کی تنصیبات سے یہ تجربہ کیا گیا اور اس میں میزائل انٹرسیپٹر ہر طرح سے کامیاب رہا۔
اسے ایجز بی ایم ڈی نامی ایک بحری جنگی جہاز سے لانچ کیا گیا تھا۔ اگرچہ یہ اپنی نوعیت کا چھٹا تجربہ تھا لیکن بحری جہاز سے آئی سی بی ایم کو مارگرانے کا پہلا تجربہ تھا۔ اگرچہ یہ تجربہ اس سال مئی میں ہونا تھا لیکن کووڈ 19 کی وبا کے سبب اس میں تاخیر ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔