انکل جانی کا مشہور کردار ادا کرنے والے ناجی خان انتقال کر گئے

شاہ زیب خان  بدھ 18 نومبر 2020
ناجی خان نے گونج ڈرامے میں انکل جانی کے کردار سے شہرت حاصل کی(فوٹو، اسٹاف)

ناجی خان نے گونج ڈرامے میں انکل جانی کے کردار سے شہرت حاصل کی(فوٹو، اسٹاف)

 پشاور: خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اردو ، پشتو اورہندکو کے معروف ٹی وی اداکار ناجی خان انتقال کرگئے جنہیں گزشتہ روز اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ناجی خان نے پی ٹی وی پشاور سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور انکل جانی کا مشہور کردار ادا کیا۔ درجنوں اردو ، پشتو ، اور ہندکو ڈراموں جس میں جال ، پگڈنڈی، روشنی ، دہلیز اور پشتو ڈرامہ انتظار شامل میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

ناجی خان گونج ڈرامے میں حقیقت کا رنگ بڑھتے ہوئے ٹرین حادثے کا شکار ہوئے اور زخمی حالت میں سین فلمبند کرایا۔

وہ 1984 میں رندھیر کپور اور رشی کپور کی پشاور آمد پر ان کے میزبان بنے۔ کئی سال پہلے پی ٹی وی پشاور سینٹر سے مایوس ہو کر اسلام آباد منتقل ہو گئے تھے جہاں انہوں نے نجی ٹی وی کیلئے آخری پشتو ڈرامہ ضمیر بنایا۔ گذشتہ سال ضلعی حکومت سے فخر پشاور ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔