- تخریب کاری کے خدشے پر ملیر جیل میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- ناسا کا کیپ اسٹون سیٹلائٹ سے رابطہ بحال
- برطانیہ اور امریکا نے چین کو 'خطرناک' قرار دے دیا
- پی ٹی آئی نے شکست دیکھ کر سینٹ ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا، شرجیل انعام میمن
- کراچی میں رات کے وقت مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
- بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمراں جماعت میں کوئی مسلمان وزیر شامل نہیں
- سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، سپاہی شہید
- پنجاب کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے 5 امیدوار کامیاب
- بشری بی بی کی مبینہ آڈیو کی فرانزک ہونی چاہیے، فواد چوہدری
- خیبر پختونخوا حکومت کا فروغِ تعلیم کیلئے طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
- اسلام آباد میں مسلح افراد تین ساتھیوں کو تھانے سے چھڑا کر لے گئے
- بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 39 افراد جاں بحق، اموات میں اضافے کا خدشہ
- قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکا پہنچ گئی
- عمران ریاض کے خلاف درج مقدمے میں ایف آئی اے کی تمام دفعات غیر قانونی قرار
- دریائے جہلم میں ایک ہی خاندان کے تین بچے ڈوب گئے
- حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیر قانونی قرار، فوری رہائی کا حکم
- قومی اقتصادی کونسل نے حیدر آباد تا سکھر موٹر وے کی تعمیر کی منظوری دیدی
- پی ٹی آئی کارکن کی معمولی تلخ کلامی پر جدید ہتھیار سے فائرنگ، شہری زخمی
- حکومت کا پاکستان کی 75ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان
- عالمی برادری ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے، امیرِ طالبان
سب سے زیادہ 473 رنز بابر اعظم کے بیٹ نے اُگلے

بولرز میں شاہین شاہ آفریدی17وکٹوں کے ساتھ سر فہرست رہے۔ فوٹو: پی ایس ایل
لاہور: پی ایس ایل 5میں سب سے زیادہ رنز بابر اعظم کے بیٹ نے اگلے جب کہ کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے انھوں نے59.12کی اوسط سے473رنز اسکور کیے۔
پی ایس ایل 5میں سب سے زیادہ رنز بابر اعظم نے بنائے،کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے انھوں نے 59.12کی اوسط سے473رنز اسکور کیے،اس میں 5ففٹیز بھی شامل رہیں، انھوں نے سب سے بڑی اننگز 78رنزکی کھیلی، دوسرے نمبر پر فخرزمان نے325 رنز اسکور کیے،محمد حفیظ 312، بین ڈنک 300اورکرس لین 284رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
ایونٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کرس لین نے کھیلی، جارح مزاج بیٹسمین 117پر ناٹ آؤٹ رہے،کامران اکمل اور رائیلی روسو نے بھی سنچریاں بنائیں۔ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا،انھوں نے 19.52کی اوسط سے 17شکار کیے۔
بہترین بولنگ 18رنز کے عوض 4وکٹیں رہی، محمد حسنین 15، سہیل تنویر اور دلبر حسین 14،14، ڈیوڈ ویزا 12کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے،ایونٹ میں بہترین بولنگ کا اعزاز سمت پٹیل کو حاصل ہوا،انھوں نے صرف5رنز دے کر 4وکٹیں لی تھیں۔
وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ 9شکار بین ڈنک نے کیے،فیلڈ میں سب سے زیادہ 10کیچز فخرزمان نے لیے۔کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے بڑی اننگز لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کھیلتے ہوئے 5وکٹ پر 209رنز بنائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔