- فیصل آباد؛ غربت سے پریشان باپ نے بیٹیوں کا گلا کاٹ کر خود کو پھندا لگا لیا
- اسلام آباد میں 2 موٹرسائیکلوں کی ٹکر کے بعد دھماکا، 4 افراد زخمی
- پنجاب میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم
- راولپنڈی میں 14 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کرنے والا قاری اور ساتھی گرفتار
- خضدار میں آزادی چوک پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق
- گوجرانوالہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر قاتل نکلا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
- ملتان کے نشتر اسپتال میں غیر ملکی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی
- ایشیا کپ 2022: عمان کوالیفائر میچز کی میزبانی کرے گا
- ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
- بھارت میں ماں اور بیٹا ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیاب
- الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
- پی ٹی آئی کی جانب سے شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اعلان متوقع
- 9 حلقوں میں انتخابات روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- معاشی استحکام کیسے ممکن ہے؟
- مہنگائی کی ستائی خاتون خانہ روپڑی، سوشل میڈیا پر وزیراعظم سے دہائی
- ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے،مائنس ون نہیں آل ہوگا، شیخ رشید
- ڈی آئی خان میں پولیس وین پر بم حملے میں اہلکار زخمی، آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بیانیہ بنایا جارہا ہے پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے، اسد عمر
- فنڈنگ کیس؛ اسد قیصر نے ایف آئی اے نوٹس کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
ایف آئی اے کا چھاپہ؛ فلاحی تنظیموں کے شیلٹرز ہومز کا ریکارڈ ضبط

فلاحی اداروں کے دفاتر میں انکوائری کی وجہ سے معمول کی کارروائی کی، ایف آئی اے۔ فوٹو: فائل
کراچی: ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سیل نے شہر کی مختلف فلاحی تنظیموں کے شیلٹرز ہومز کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سیل کی جانب سے شہر کے مختلف شیلٹرز ہومز سے انتظامی ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا، صارم برنی،ایدھی چھیپا سمیت دیگر فلاحی اداروں کے شیلٹرز ہومز شامل ہیں۔
ایف آئی اے حکام کی جانب سے عدالتی احکام پرمختلف شیلٹرز ہومز سے مینول اور کمپیوٹرائز 5 اور10 سالہ ریکارڈ طلب کیا گیا تھا، گذشتہ 10برسوں میں جن بچیوں کی شادیاں کی گئیں اور بے اولاد جوڑوں کو جو بچے دیے گئے،لاوارث افراد کو سڑکوں سے اٹھا کر ایدھی سینٹر پناہ دی گئی اور داخل کرایا گیا،وہ لاوارث افراد جن کی طبعی یا حادثاتی موت ہوئی اور ان کی تدفین لاوارث لاشوں کے قبرستان میں ہوئی،یہ تمام تفصیلات اور ریکارڈ طلب کیا گیاتھا۔
ذرائع کے مطابق کچھ فلاحی اداروں نے کمپوٹرائز ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کے سبب فراہمی سے ایف آئی اے حکام سے معذرت کرلی تھی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سیل شعیب خان کا کہنا ہے کہ فلاحی اداروں کے شیلٹرز ہومز پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا،ایک انکوائری کی وجہ سے ان کے دفاتر میںمعمول کی کارروائی ہوئی،کارروائی کے دوران ان سے طلب کیا گیا ریکارڈ حاصل کیا گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق کتنے لاوارث بچے اور بیچیاں اب بھی شیلٹر ہوم موجود ہیں ان کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔ ڈیٹا کنفرم کرنے کے لیے بچیوں ان کے شوہروں اور بے اولاد جوڑوں کو ایف آئی اے حکام اپنے دفتر میں بھی طلب کررہے ہیں،جن والدین کے نام خفیہ رکھے گئے ہیں ان کو بھی ایف آئی اے کی جانب سے بلاجواز بلوایا جارہا ہے۔
ایدھی حکام کے مطابق ان کی جانب سے کچھ ریکارڈ 5 سال اور کچھ ریکارڈ 10 سال کا فراہم کردیا گیا ہے،ہمارے پاس کمپیوٹرائز ریکارڈ موجود نہیں ہے،ریکارڈ مرتب کرنے میں وقت لگ رہا ہے۔
فلاحی ادارے کے سربراہ صارم برنی کے مطابق تمام اداروں کو چیک کیا جائے،ہم نے 8 سال کا ریکارڈ فراہم کردیا ہے،تحقیقات اچھی بات ہے باربار اس حوالے سے تحقیقات کرنا کسی طور مناسب نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔