چارسدہ میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے میں ایک اہلکار شہید

ویب ڈیسک  بدھ 18 نومبر 2020
ضلع میں پہلے سے ہی تھریٹ الرٹ تھا۔ فوٹو : ایکسپریس

ضلع میں پہلے سے ہی تھریٹ الرٹ تھا۔ فوٹو : ایکسپریس

چارسدہ: حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ میں حساس ادارے کے دفتر پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اندر گھسنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا جب کہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او چارسدہ کے مطابق دہشت گرد نے سرکٹ ہاؤس کو ٹارگٹ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا ہے، ضلع میں پہلے سے ہی تھریٹ الرٹ تھا تاہم واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔