- تخریب کاری کے خدشے پر ملیر جیل میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- ناسا کا کیپ اسٹون سیٹلائٹ سے رابطہ بحال
- برطانیہ اور امریکا نے چین کو 'خطرناک' قرار دے دیا
- پی ٹی آئی نے شکست دیکھ کر سینٹ ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا، شرجیل انعام میمن
- کراچی میں رات کے وقت مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
- بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمراں جماعت میں کوئی مسلمان وزیر شامل نہیں
- سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، سپاہی شہید
- پنجاب کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے 5 امیدوار کامیاب
- بشری بی بی کی مبینہ آڈیو کی فرانزک ہونی چاہیے، فواد چوہدری
- خیبر پختونخوا حکومت کا فروغِ تعلیم کیلئے طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
- اسلام آباد میں مسلح افراد تین ساتھیوں کو تھانے سے چھڑا کر لے گئے
- بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 39 افراد جاں بحق، اموات میں اضافے کا خدشہ
- قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکا پہنچ گئی
- عمران ریاض کے خلاف درج مقدمے میں ایف آئی اے کی تمام دفعات غیر قانونی قرار
- دریائے جہلم میں ایک ہی خاندان کے تین بچے ڈوب گئے
- حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیر قانونی قرار، فوری رہائی کا حکم
- قومی اقتصادی کونسل نے حیدر آباد تا سکھر موٹر وے کی تعمیر کی منظوری دیدی
- پی ٹی آئی کارکن کی معمولی تلخ کلامی پر جدید ہتھیار سے فائرنگ، شہری زخمی
- حکومت کا پاکستان کی 75ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان
- عالمی برادری ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے، امیرِ طالبان
معروف ہدایت کار پرویز ملک کی 12 ویں برسی

پرویز ملک کو 1966 میں فلم’’ارمان‘‘ اور 1981 میں فلم’’قربانی‘‘ کے لیے بہترین ہدایت کار کے نگار ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے، فوٹوفائل
کراچی: اپنے عہد کے ممتاز اور کامیاب ہدایت کار پرویز ملک کی 12 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
پرویز ملک 1937 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی مکمل کی۔ بعد ازاں وہ فلمساز و اداکار وحید مراد کے فلمساز ادارے سے وابستہ ہوگئے اور بہ حیثیت ہدایت کار فلم ’’ہیرا پتھر‘‘ بنائی، جسے ملک بھر میں غیر معمولی کامیابی اور مقبولیت حاصل ہوئی۔
اس کے بعد انہوں نے وحید مراد کے ساتھ فلم ’’ارمان‘‘ بنائی اس فلم کو بھی زبردست پذیرائی ملی۔ فلم’’ارمان‘‘ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا کہ وہ پاکستان کی پہلی پلاٹینم جوبلی قرار پائی۔
پرویز ملک نے بطور ہدایت کار 20 سے زائد فلمیں بنائیں جن میں زیادہ تر اردو فلمیں تھیں۔ جن میں خاص طور پر ’’پاکیزہ‘‘ ، ’’تلاش‘‘ ، ’’ہم دونوں‘‘،’’قربانی‘‘ ، ’’غریبوں کا بادشاہ‘‘ اور ’’پہچان‘‘ قابل ذکر ہیں۔
پرویز ملک کو 1966 میں فلم’’ارمان‘‘ اور 1981 میں فلم’’قربانی‘‘ کے لیے بہترین ہدایت کار کے نگار ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ وہ 18 نومبر 2008 کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔