پی ڈی ایم کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مقدمات ختم کراؤ، شبلی فراز

ویب ڈیسک  بدھ 18 نومبر 2020

اب اداروں پہ کسی خاندان کی کوئی اجارہ داری نہیں، شبلی فراز: فوٹو: فائل

اب اداروں پہ کسی خاندان کی کوئی اجارہ داری نہیں، شبلی فراز: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مقدمات ختم کراؤ۔

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازنے کہا کہ پی ڈی ایم کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مقدمات ختم کراؤ۔ عدلیہ وہ آزاد مانی جائے گی جوانہیں ریلیف دے، الیکشن صرف وہ آزاد مانے جائیں گے جن کے نتائج ان کے حق میں ہوں گے۔

سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ بات صرف وہ درست ہوگی جویہ کریں گے۔ یہ جمہوریت نہیں آمرانہ رویہ ہے۔  فیصلے عوام نے کرنا ہیں اوران فیصلوں کو سیاسی جماعتوں نے تسلیم کرنا ہے۔  عمران خان نے اداروں کو آزاد اور خودمختار کر دیا ہے اوراب اداروں پہ کسی خاندان کی کوئی اجارہ داری نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔