- وزیراعظم کی امریکا کے یوم آزادی پرعوام اورحکومت کو مبارکباد
- ڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 3افراد ہلاک
- نایاب جانوروں کی اسمگلنگ میں ملوث دو بھارتی خواتین گرفتار
- کراچی میں پولیو ورکر کو ہراساں کرنے پر سینئر مینجر گرفتار
- قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب
- عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوتے ہی وزیراعظم فوری پیٹرول سستا کردیں گے، مریم نواز
- ملک کو تمام مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، عمران خان
- عمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ
- ڈیڑھ برس سے ہیک سندھ پولیس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تاحال بحال نہ ہوسکا
- وزیراعظم کی مسلم لیگ ق کے صدر سے ملاقات
- جاوید میانداد کا اسکول و کالج کی سطح پر ٹیب بال کرکٹ کو فروغ دینے کا مطالبہ
- لنڈی کوتل میں مویشی کی خریداری پر جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق
- بھارت سے آزادی کیلئے سکھوں کا اٹلی میں ریفرنڈم، خالصتان کا نیا نقشہ جاری
- پنجاب حکومت کا فرح شہزادی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان
- کراچی کی مویشی منڈی میں دو کوہان والے اونٹ خریداروں کی توجہ کا مرکز
- فرح شہزادی کا صوبائی وزرا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان
- بیوی پرتشدد کے ملزم کی گرفتاری کیلیے آنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ؛ 3 اہلکار ہلاک
- ڈیلیوری بوائے کی گھوڑے پر کھانا پہنچانے کی ویڈیو وائرل
- روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے17 ہزار حجاج کی امیگریشن
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے کے معاملے پر ہم بے بس ہیں، وزیر داخلہ
کراچی میں ایم کیوایم لندن کا مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

محی الدین نوید عرف ماسٹر کے قبضے سے اسلحہ برآمد
کراچی: سی ٹی ڈی آپریشن پولیس نے کورنگی زمان ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹارگٹ کلرکوگرفتارکرلیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم آپریشن ٹو پولیس نے خفیہ اطلاع پرزمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی سوکوارٹر سیکٹر فائیو ڈی چار پول اسٹاپ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹارگٹ کلر محی الدین نوید عرف ماسٹرولد مسعود عالم کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر نےسال 2018 میں اپنے ساتھیوں اسامہ اورشفیق عرف کالا کے ساتھ ملکر بلال مسجد سیکٹراکاون اے کورنگی زمان ٹاؤن میں رینجرزپر حملہ کیا تھا جس میں ایک جوان شہید اوردوزخمی ہوگئے تھے، گرفتار ملزم دہشت گردی کی دیگروارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے اورمختلف تھانوں کی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوکرجیل بھی جا چکا ہے۔
ملزم نے قتل ،اقدام قتل ،جلاؤ گھیراؤ اور بھتہ خوری کی وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے،گرفتار ٹارگٹ کلرکے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔