- نایاب جانوروں کی اسمگلنگ میں ملوث دو بھارتی خواتین گرفتار
- کراچی میں پولیو ورکر کو ہراساں کرنے پر سینئر مینجر گرفتار
- قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب
- عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوتے ہی وزیراعظم فوری پیٹرول سستا کردیں گے، مریم نواز
- ملک کو تمام مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، عمران خان
- عمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ
- ڈیڑھ برس سے ہیک سندھ پولیس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تاحال بحال نہ ہوسکا
- وزیراعظم کی مسلم لیگ ق کے صدر سے ملاقات
- جاوید میانداد کا اسکول و کالج کی سطح پر ٹیب بال کرکٹ کو فروغ دینے کا مطالبہ
- لنڈی کوتل میں مویشی کی خریداری پر جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق
- بھارت سے آزادی کیلئے سکھوں کا اٹلی میں ریفرنڈم، خالصتان کا نیا نقشہ جاری
- پنجاب حکومت کا فرح شہزادی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان
- کراچی کی مویشی منڈی میں دو کوہان والے اونٹ خریداروں کی توجہ کا مرکز
- فرح شہزادی کا صوبائی وزرا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان
- بیوی پرتشدد کے ملزم کی گرفتاری کیلیے آنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ؛ 3 اہلکار ہلاک
- ڈیلیوری بوائے کی گھوڑے پر کھانا پہنچانے کی ویڈیو وائرل
- روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے17 ہزار حجاج کی امیگریشن
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے کے معاملے پر ہم بے بس ہیں، وزیر داخلہ
- ایکسپریس کے صحافی افتخار احمد سپرد خاک، وزیراعلیٰ کے پی کا قاتلوں کی گرفتاری کا حکم
- سائنس دانوں نے سمندر جانے والوں کو شارک سے خبردار کردیا
وزیراعظم افغانستان کے صدر کی دعوت پر پہلی بار آج کابل کا دورہ کریں گے

منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا افغانستان کا پہلا دورہ ہے . فوٹو : فائل
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان افغانستان کے صدر اشرف غنی کی دعوت پر پہلی بار آج کابل کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ دورہ کرنے والے وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
وزیراعظم کے دورہ کے پروگرام میں صدر اشرف غنی سے بالمشافہ ملاقات کے علاوہ وفود کی سطح پرمذاکرات اور میڈیا سے مشترکہ بات چیت شامل ہے۔
دورے کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے، افغان امن عمل، خطے میں معاشی ترقی اور اسے جوڑنے پر توجہ مرکوز رہے گی۔
وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں کے مستقل سلسلے کا حصہ ہے، صدر اشرف غنی جون 2019 میں آخری مرتبہ پاکستان کے دورے پر آئے تھے، قبل ازیں مئی 2019 میں دونوں رہنماؤں میں چودھویں’او آئی سی‘ مکہ سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی، ستمبر2020 میں وزیراعظم کی صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر گفتگو بھی ہوئی تھی۔
وزیراعظم کے دورے سے حالیہ مہینوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں اشتراک عمل، دوطرفہ تعلقات اور پائیدار روابط کومزید تقویت اور فروغ ملے گا۔
اس تناظر میں وزیر خارجہ کے افغان ہم منصب سے مسلسل رابطوں کے علاوہ افغانستان سے اہم شخصیات نے پاکستان کا دورہ کیا جن میں قومی مفاہمت کے لئےافغانستان کی اعلیٰ کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ، افغان وولیسی جرگہ کے اسپیکر اور وزیر تجارت نثار احمد غورینی شامل ہیں۔
وزیراعظم کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔