- بنی گالہ پر چھاپہ مارا گیا تو جاتی امرا اور لیگی قیادت کے گھر بھی دور نہیں، فواد چوہدری
- پانی میں پلاسٹک کےذرات روکنے والا دنیا کا پہلا فلٹر تیار
- سخت ذہنی سرگرمیاں ہمیں کیوں تھکا دیتی ہیں؟
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی
- چینی صدر آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے
- یورپی یونین روسی شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کرے، یوکرینی صدر
- سلمان رشدی کے ساتھ جو ہوا، اس کی گستاخی کا نتیجہ ہے، وزیراعلی پنجاب
- بلوچستان میں بارشوں نے مزید تباہی مچادی، 10 جاں بحق اور11 لاپتہ
- کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات
- بھارتی اپوزیشن لیڈر سونیا گاندھی ایک بار پھر کورونا میں مبتلا
- طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی پروفیسر افغانستان پہنچ گئے
- صدر مملکت کا جشن آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان
- عمران خان نے پشاور اور کراچی سے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے
- 14 اگست پر پی آئی اے کے کرایوں میں رعایت کا اعلان
- ملعون سلمان رشدی کے بولنے کی صلاحیت متاثر، ایک آنکھ ضائع ہونے کا امکان
- فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کا عمران خان کو خط، اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب
- قومی ون ڈے اسکواڈ کے نیدرلینڈز میں ڈیرے
- حقوق کی جنگ میں قومی فرائض کرکٹرز پر غالب آگئے
- میران شاہ، جرگے اور پارلیمانی کمیٹی مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم
- ایف بی آر 50 ارب روپے اضافی محصولات کا ہدف حاصل نہ کرسکا
مسترد شدہ لوگوں کی کیا حیثیت ہے کہ وہ کہتے ہیں ہم نتائج نہیں مانتے، شبلی فراز

2018ء کی طرح گلگت بلتستان کے عوام نے بھی اپوزیشن کو مسترد کردیا، وزیراطلاعات
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ 2018ء کی طرح گلگت بلتستان کے عوام نے بھی اپوزیشن کو مسترد کردیا پھر بھی یہ لوگ کس منہ سے جلسے کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نامی بنارسی ٹھگوں نے نیا ایڈیشن پیش کیا، اتنا عرصہ انکی حکومت رہی انکو کبھی خیال نہیں یا کہ آئین پر عملدرآمد یقینی بناتے، ہمارا واسطہ ان لوگوں سے ہے جنہوں نے انتہا کی کرپشن کی، یہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، انہی لوگوں نے اداروں کو مفلوج کیا ہے، اپوزیشن کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن کو جلسوں کے انعقاد پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سیاسی وبا نہیں، اپوزیشن ذہنی تواز کھو بیٹھی ہے، تحریک انصاف نے کورونا کی وجہ سے تمام جلسے ملتوی کر دیئے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں دوبارہ کورونا پھیلے، مولانا فضل الرحمان کو مذہبی رہنما ہونے کے ناطے لوگوں کو تلقین کرنی چاہیے لیکن وہ اسلام کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وبا کے دوران حکومتی یا اپوزیشن کے جلسوں میں نہیں جائیں اس سے نقصان ہوگا۔
شبلی فراز نے کہا کہ 2018ء کی طرح گلگت بلتستان کی عوام نے بھی اپوزیشن کو مسترد کردیا لیکن یہ لوگ کس منہ سے جلسے کر رہے ہیں، ان کی حیثیت کیا ہے اور یہ لوگ الیکشن نتائج کو نہ ماننے والے ہوتے کون ہیں۔ انہوں نے کہ چینی سکینڈل کے حوالے سے الزام مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ بیان ہے، مولانا فضل الرحمٰن میں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی سے متعلق جھوٹ بولنے کے بعد معذرت کرلیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔