قبائلی ضلع کرم میں شادی والے گھر کی چھت گرگئی، 8 افراد جاں بحق اور 22 زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 18 نومبر 2020
شادی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک دو منزلہ کچے مکان کی چھت گرگئی جس سے 30 افراد ملبے تلے دب گئے ۔ فوٹو : فائل

شادی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک دو منزلہ کچے مکان کی چھت گرگئی جس سے 30 افراد ملبے تلے دب گئے ۔ فوٹو : فائل

کرم: قبائلی ضلع کرم میں شادی والے گھرکی چھت گرنے سے خواتین اوربچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور22 زخمی ہوگئے۔

قبائلی ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ غنڈی خیل میں شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک دو منزلہ کچے مکان کی چھت گرگئی جس سے بچوں اور خواتین سمیت 30 افراد ملبے تلے دب گئے۔

مقامی لوگوں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے زخمیوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاراچنارمنتقل کیا جہاں بچوں، بچیوں اورخواتین سمیت 8 افرادجان کی بازی ہار گئے جب کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔