مغربی سسٹم کی پاکستان آمد کے بعد سردی میں اضافے اور بارش کا امکان

اسٹاف رپورٹر  بدھ 18 نومبر 2020
۔24 نومبر کو داخل ہونے والےمغربی سسٹم کے سبب بلوچستان کے کچھ اضلاع میں بارش متوقع ہے (فوٹو، فائل)

۔24 نومبر کو داخل ہونے والےمغربی سسٹم کے سبب بلوچستان کے کچھ اضلاع میں بارش متوقع ہے (فوٹو، فائل)

 کراچی: اگلے چند روز کے دوران شہر میں سرد ہواوں کے نئے سلسلے کے سبب درجہ حرارت میں کمی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب کی جانب سے ایک نیا کم شدت کا سسٹم پاکستان کا رخ کرے گا۔24 نومبر کو داخل ہونے والےمغربی سسٹم کے سبب بلوچستان کے کچھ اضلاع میں بارش متوقع ہے جو بعدازاں شہر پر سرد ہواوں کی شکل میں اثر انداز ہوسکتاہے۔نئےمغربی سسٹم کے تحت دیہی سندھ اور کراچی میں بارش کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا کم سے کم پارہ 14.5 ڈگری ریکارڈ ہوا،گذشتہ روز کے مقابلے میں ہواؤں کی شدت کم رہی،دن کے وقت سمندر کی جنوب مغربی جبکہ شام کے وقت بلوچستان کی شمال مشرقی 10 کلومیٹرفی گھنٹہ رفتار کی ہوائیں چلیں۔

صبح کے وقت وقت دھند کے سبب حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر ڈھائی کلومیٹر رہ گئی تھی،محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو مطلع دن کو صاف اور رات کو خنک رہنے کی توقع ہے،کم سے کم پارہ 15 سے 17 اور زیادہ سے زیادہ 28 سے 30 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔