چار سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

اسٹاف رپورٹر  بدھ 18 نومبر 2020
4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے 16 سالہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا(فوٹو، فائل)

4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے 16 سالہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا(فوٹو، فائل)

 لاہور: 4 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

کاہنہ پولیس نے  ایمرجنسی 15 کی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے 16  سالہ ملزم  طلحہ کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر حماد نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ مزید تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کیجانب سے کاہنہ پولیس کو بروقت کارروائی پر شاباش دی گئی ہے۔ درایں اثنا ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔