بھتہ وصولی کے نئے طریقے، ڈپٹی کمشنر وسطی کی ایس بی سی اے کے امور میں مداخلت

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 19 نومبر 2020
ایڈ منسٹر یٹرنے ایس بی سی اے افسر کو طلب کرکے غیر قانونی تعمیر ات کیخلاف کارروائی میںاے سی کو ساتھ رکھنے کی ہدایت کی
 فوٹو: فائل

ایڈ منسٹر یٹرنے ایس بی سی اے افسر کو طلب کرکے غیر قانونی تعمیر ات کیخلاف کارروائی میںاے سی کو ساتھ رکھنے کی ہدایت کی فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی لا وارث ادارے میں تبد یل ہو گیا جب کہ مختلف اداروں کے سر بر اہان نے ایس بی سی اے کے افسران کو طلب کر نا شروع کردیا۔

منتخب بلدیاتی نمائند وں کی مدت ختم ہو نے کے بعد بلد یا تی امور بے ہنگم انداز سے چلائے جارہے ہیں اپنی حدود اور اختیارات سے تجاوز کیاجارہا ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھا رٹی ایک خود مختار ادارہ ہے جس کو وزیر بلدیات بر اہ راست مانیٹر کرتا ہے لیکن حیران کن طور پر بلد یہ وسطی کے ڈپٹی کمشنر اور ایڈ منسٹر یٹر ڈاکٹر محمد بخش دھاریجونے اپنے اختیارات سے تجاوز کر تے ہوئے خط جا ری کردیا۔

خط کے متن کے مطابق انھوں نے ڈائریکٹر جنرل کے احکام دیے ہیں کہ غیر قانونی تعمیرات سند ھ بلڈنگ کنٹر ول اتھا رٹی کے قانو ن کی خلا ف ورزی اور بغیر نقشے کے منظور ی کے تعمیر ات کے خلاف ایکشن لیا جا ئے گا۔

اس سلسلے میں انھوں نے ایس بی سی اے کے ایک افسر کو بھی اپنے دفتر میں طلب کیا اور ہد ایت دی کہ غیر قانونی تعمیر ات کے خلاف کاررو ائی میں ضلع وسطی کے اسسٹنٹ کمشنر ز بھی کارروائی کر یں گے ،14روزسے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بغیر ڈائریکٹر جنرل کام کررہا ہے اس صورتحال میں غیر متعلقہ ادارے غیر ضر وری طور پر ایس بی سی اے کے امور میں مداخلت کرنے لگے ہیں۔

ایس بی سی اے کے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ سند ھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے معاملات میں دخل انداری کر ے اگر ایس بی سی اے کا کو ئی افسر غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہوتا ہے تو اس کے لیے سیکریٹری بلدیات اور وزیر بلدیات موجود ہیں لیکن ڈپٹی کمشنر اس میں کوئی مداخلت نہیں کرسکتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپی کمشنر نے ڈی جی نہ ہو نے کا فائدہ اٹھا تے ہو ئے بھتہ وصولی کی ایک نئی شکل متعارف کر ائی ہے تاکہ تعمیراتی معاملات میں ہم بھی شامل ہو جا ئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کا یہ اقدام اور خط غیرقانونی ہے۔ اس کی سندھ لو کل گو رنمنٹ آ رڈیننس بھی تصدیق کرتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر وسطی سند ھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے معاملا ت میں عمل دخل نہیں کر سکتا صرف ایک صورت میں کہ اگر پولیس کی نفری کی ضرورت ہو تو اس صورت ڈپٹی کمشنر صرف پولیس نفر ی فراہم کر سکتا ہے۔

غیر قانونی تعمیرات سند ھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قانون کی خلاف ورزی اور بغیر نقشے کے تعمیر ات یہ تمام معاملات سند ھ بلڈنگ کنٹرول اتھا رٹی کے ہیں،ڈپٹی کمشنر کا اس سے کوئی تعلق نہیں ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی کے ماتحت صفائی ، سڑکوں کی استرکاری ، ازسر نو تعمیرات سمیت دیگر امور میں کوئی کام نہیں ہورہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔