پی اے سی اجلاس، کورونا کے خوف سے بعض ارکان چلے گئے

شبیر حسین / آئی این پی  جمعرات 19 نومبر 2020
پی ٹی آئی کے نور عالم نے کمیٹی روم میں زیادہ لوگوں کی موجودگی پر اعتراض کیا۔ (فوٹو، فائل)

پی ٹی آئی کے نور عالم نے کمیٹی روم میں زیادہ لوگوں کی موجودگی پر اعتراض کیا۔ (فوٹو، فائل)

 اسلام آباد: پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی)کے اجلاس میں کورونا وائرس کا خوف طاری رہا جس کے باعث بعض ارکان اجلاس سے چلے گئے۔ 

پی اے سی کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا، پی ٹی آئی کے نور عالم نے کمیٹی روم میں زیادہ لوگوں کی موجودگی پر اعتراض کیا۔

ذرائع کے مطابق نور عالم کے اعتراض سے قبل ہی پیپلز پارٹی کی شیری رحمن اور حنا ربانی کھر اجلاس سے اٹھ کر چلی گئیں۔

اس موقع پر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میرے پانچ دوستوں کو اکٹھا کورونا وائرس ہوگیا ہے، آپ لوگ بھی احتیاط کریں اوراس کے بعد اجلاس سے اٹھ کر چل دیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔