کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کی طبیعت میں بہتری

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 19 نومبر 2020
طبیعت مزید بہتر ہونے پر علیشا کی سینے میں ڈالی جانے والی ٹیوب نکال لی جائے گی۔فوٹو : فائل

طبیعت مزید بہتر ہونے پر علیشا کی سینے میں ڈالی جانے والی ٹیوب نکال لی جائے گی۔فوٹو : فائل

 کراچی:  سندھ کے ضلع کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 4 سالہ علیشا کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔

قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق کشمور کی 4 سالہ بچی آئی سی یو میں داخل ہے، کل سے اس کی حالت بہتر ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ علیشا کے زخم بھی بہتر ہورہے ہیں، اگر مزید طبیعت بہتر ہوئی تو کل تک بچی کے سینے میں ڈالی گئی ٹیوب نکال لی جائیگی، بچی کو ابھی منہ سے غذا کھانے کی اجازت نہیں دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔