2 برسوں میں اشیائے خورونوش 245 روپے کلو تک مہنگی

عامر نوید  جمعرات 19 نومبر 2020
آٹا، چاول، گوشت، دودھ، دالیں، پھل، سبزیاں مہنگی ہوگئیں جبکہ قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
 فوٹو: فائل

آٹا، چاول، گوشت، دودھ، دالیں، پھل، سبزیاں مہنگی ہوگئیں جبکہ قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  پی ٹی آئی دورحکومت میں گذشتہ 2برسوں کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں10سے 245روپے کلو تک اضافہ ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق نومبر2018ء سے اب تک 5 سے 80فیصد تک اضافہ ہوا۔2018میں 20 کلو تھیلا 784 روپے کا تھا۔ اب اس کی سرکاری قیمت 82روپے اضافے کے بعد 866 روپے ہے لیکن مارکیٹ میں آٹے کا تھیلا 900روپے سے زائد قیمت پرفروخت ہورہا ہے۔ باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمت دس روپے اضافے کے بعد96سے بڑھ کر 106روپے فی کلو ہوگئی۔

کوروناکے باعث معیشت شدید دباؤ کا شکارہوگئی جبکہ بیروزگاری اور غربت بڑھنے سے قوت خرید نہ ہونے کے برابر رہ گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔